Home / بارش پر رپورٹ / 15ستمبر 2026 : ملک کے بالائی و جنوبی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار، اسلام آباد کے سیکٹر آئی 14، رفاہ یونیورسٹی میں 71 ملی میٹر بارش ریکارڈ

15ستمبر 2026 : ملک کے بالائی و جنوبی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار، اسلام آباد کے سیکٹر آئی 14، رفاہ یونیورسٹی میں 71 ملی میٹر بارش ریکارڈ

ملک کے بالائی و شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا  سلسلہ مغربی ہواؤں اور مرطوب ہواؤں کے زیرِ اثر جاری ہے۔ پنجاب، اسلام آباد و راولپنڈی، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز سے موسلادھار بارش ہوئی، جبکہ سوات اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید ژالہ باری اور بابوسر ٹاپ و ناران میں ہلکی برفباری نے موسم سرد و خوشگوار بنا دیا۔
 مقامی و موسمی اسٹیشن اور رین گیجز کے مطابق، سب سے زیادہ بارش  اسلام آباد کے سیکٹر آئی 14، رفاہ یونیورسٹی میں 71 ملی میٹر ، سیکٹر  D-12 میں 70 ملی میٹر اور چوا خالصہ، کلر سیداں ضلع راولپنڈی میں 62 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسلام آباد کے سیکٹر F-10/2  میں 49، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں 48، سیکٹر I-10/1 اسلام آباد میں 46، راولپنڈی ویسٹریج اور بحریہ ٹاؤن فیز 2 میں 42 جبکہ بسالی گاؤں ضلع راولپنڈی میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ہمارے مقامی و علاقائی اسٹیشنز و رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
42 راولپنڈی: ویسٹریج 1
42 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
48 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
32 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
24 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
36 گلشن آباد، راولپنڈی
دھمیال ائربیس، راولپنڈی
31 فاطمہ جناح یونیورسٹی، راولپنڈی
40 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
21 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
31 ڈی ایچ اے – 2 اسلام آباد
49 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
70 سیکٹر D-12 (اسلام آباد)
46 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
18 مرید، چکوال
16 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
25 ایگریکلچر آفس، کرک
1 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
1 مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب)
1 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
20 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
62 چوا خالصہ، کلر سیداں
35 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
34 گلریز فیز 3،( راولپنڈی)
33 سوان گارڈن (اسلام آباد)
29 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
55 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
71 آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد
28 تلہ گنگ

محکمہ موسمیات کی رصدگاہوں کے مطابق صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش ، منڈی بہاؤالدین میں 41 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ راولپنڈی گوال منڈی میں 40 اور شمس آباد و کٹاریاں میں 35، گجرات میں 30.1 اور مظفرآباد ہوئی اڈہ پر 14.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ خیبر پختونخوا میں مالم جبہ میں 23، مہمند ڈیم میں 12 ملی میٹر بارش سمیت مختلف مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ سندھ میں مٹھی میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ حیدرآباد، اور کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی اسی طرح  پنجاب کے دیگر علاقوں جیسےفیصل آباد ، میانوالی، بھکر، سرگودھا، خوشاب، کلور کوٹ، ضلع میانوالی، چنیوٹ، سون سکیسرضلع خوشاب اورجھنگ سے بارش کی اطلاعات ملیں۔سرگودھا ڈویژن کے چند علاقوں میں ہلکی ژالہ باری بھی ہوئی۔میانوالی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہوانے والی شدید بارش سے درختوں کے گرنے کی اطلاعات ملیں۔
محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدارذیل کی فہرست سے جانئیے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
3.4 چکوال (بھون)
30.1 گجرات
18 اسلام آباد شہر
5.3 اسلام آباد ہوائی اڈہ
36 اسلام آباد گولڑہ
14 اسلام آباد سید پور
14.4 جہلم
TR لاہور شہر
41 منڈی بہاؤالدین
11.5 منگلا
15 راولپنڈی چکلالہ
19 راولپنڈی کچہری
32 راولپنڈی پیرودھائی
40 راولپنڈی گوالمنڈی
35 راولپنڈی نیو کٹاریاں
35 راولپنڈی شمس آباد
16 سیالکوٹ کینٹ
1 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
0.8 استور
8 برنا لہ
TR گلگت
14.3 مظفر آباد ہوائی اڈہ
5 مظفر آباد شہر
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
5 بابو سر
4 باچا خان ہوائی اڈہ
1 بالاکوٹ
2 اپردیر
3 لوئر دیر
23 مالم جبہ
12 مہمند ڈیم
TR میر کھانی
4 پاڑاچنار
2 پتن
2 پشاور ہوائی اڈہ
1 پشاور شہر
3 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR چھور
1 حیدر آباد ہوائی اڈہ
2 حیدر آباد شہر
14 مٹھی
5 ٹنڈوجام

About amnausmani

Check Also

پیشگوئی (اگلے 7 دن): رواں ہفتے تیز بارشوں کی واپسی متوقع۔

اطّلاق: 11 ستمبر تا 18 ستمبر 2026 متاثّرہ علاقے: پنجاب، جنوبی اور مشرقی سندھ، خیبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے