خیبر پختونخوا، اور شمالی پنجاب سمیت جڑواں شہروں میں مونسون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ رات اسلام آباد کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں بارش زیادہ ریکارڈ ہوئی۔ نجی موسمیاتی ادارے ویدر والوں کے مطابق انکے اسٹیشنز پر بارش کی زیادہ سے زیادہ مقدار 65 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
موسم کا حال کے مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر I-8 میں 59 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ سیکٹر D-12 میں 58 ملی میٹر، سیکٹر F-10/2 میں 49 ملی میٹر اور سیکٹر I-10/1 میں 34 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ہمارے رین گیج نیٹ ورک پر گلبہار اسکیم، راولپنڈی میں 29 ملی میٹر، غوری ٹاؤن اسلام آباد میں 24 ملی میٹر اور سوان گارڈن اسلام آباد میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ہمارے موسمی اسٹیشنز اور رین گیج نیٹ ورک کے مطابق ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
| بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 20 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 15 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 23 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 28 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 14 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 14 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 14 | فاطمہ جناح یونیورسٹی، راولپنڈی |
| 21 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 33 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 11 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| 49 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| 59 | سیکٹر I-8 (اسلام آباد) |
| 58 | سیکٹر D-12 (اسلام آباد) |
| 34 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) |
| 1 | کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور) |
| 15 | خانپورڈیم |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
| 29 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) |
| 21 | سوان گارڈن (اسلام آباد) |
| 24 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد |
| 7 | سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد) |
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد گولڑہ میں 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ راولپنڈی شمس آباد میں 52 ملی میٹر، راولپنڈی چکلالہ میں 35 ملی میٹر، اسلام آباد شہر اور راولپنڈی نیو کٹاریاں میں 34، 34 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کشمیر میں گڑھی دوپٹہ میں 17 ملی میٹر جبکہ بگروٹ میں 10.4 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ بارش کی تفصیل ذیل میں موجود ہے۔
| محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں- | |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 2 | اٹک |
| 18 | فیصل آباد |
| 5.2 | گجرات |
| 34 | اسلام آباد شہر |
| 1.2 | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
| 61 | اسلام آباد گولڑہ |
| 12 | اسلام آباد سید پور |
| 3.2 | جھنگ |
| 19.4 | جہلم |
| 5 | منڈی بہاؤالدین |
| 21 | منگلا |
| 2 | مری |
| 7.4 | ناروال |
| 1 | نور پور تھل |
| 35 | راولپنڈی چکلالہ |
| 14 | راولپنڈی کچہری |
| 30 | راولپنڈی پیرودھائی |
| 31 | راولپنڈی گوالمنڈی |
| 34 | راولپنڈی نیو کٹاریاں |
| 52 | راولپنڈی شمس آباد |
| 4 | سیالکوٹ کینٹ |
| 3 | سیالکوٹ ہوائی اڈہ |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| 1 | استور |
| 10.4 | بگروٹ |
| 1 | بونجی |
| 17 | گڑھی دوپٹہ |
| 5 | کوٹلی |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| 8 | چیراٹ |
| 2 | کاکول |
| 2 | مالم جبہ |
| 2 | پاڑاچنار |
بارش کے باعث کئی علاقوں میں موسم خوشگوار ہونے سےگرمی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی۔ مگربارش کے ساتھ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ایم ڈی واسا کے مطابق موسم کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے، نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی نگرانی جاری ہے۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال