ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کا فعال سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی برقرارہے، جس کے باعث اسلام آباد ،پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا میں مسلسل چوتھے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ جڑواں شہروں کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں، راولپنڈی، کلر سیداں، اڈیالہ، بحریہ ٹاؤن فیز 8، لالہ زار اور اسلام آباد ٹول پلازہ کے اطراف نمایاں بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ پوٹھوہار کے بعض دیگر مقامات پر بھی موسلادھار بارش کے باعث نشیبی اور زیریں علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، کئی مقامات پر گاڑیاں پھنس گئیں جس سے آمدورفت میں شدید مشکلات درپیش رہیں۔
موسم کا حال کے مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز اور رین گیج نیٹ ورک کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) میں 155 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، چوا خالصہ، کلر سیداں میں 131 ملی میٹر جبکہ بسالی گاؤں ضلع راولپنڈی میں 130 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں 103 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ہمارے موسمی اسٹیشنز اور رین گیج نیٹ ورک کے مطابق ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
| بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 28 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 45 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 40 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 29 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 103 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 72 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 28 | فاطمہ جناح یونیورسٹی، راولپنڈی |
| 130 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 26 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 64 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| 31 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| 16 | سیکٹر I-8 (اسلام آباد) |
| 26 | سیکٹر D-12 (اسلام آباد) |
| 27 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) |
| 15 | ایگریکلچر آفس، کرک |
| 0.3 | پرتہ کلی , مہمند |
| 37 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| 21 | کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور) |
| 80 | ڈھنڈاو (مردان) |
| 155 | شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) |
| 9 | خانپورڈیم |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
| 131 | چوا خالصہ، کلر سیداں |
| 25 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) |
| 21 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد |
| 50 | سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد) |
| 46 | آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد |
| 90 | سرکہ، حضرو، ضلع اٹک |
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش جہلم اور راولپنڈی کچہری میں 125، 125 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اٹک میں 118 ملی میٹر اور منگلا میں 105 ملی میٹر بارش ہوئی۔ راولپنڈی نیو کٹاریاں میں 109 ملی میٹر، گوالمنڈی میں 104 ملی میٹر، چکلالہ میں 95 ملی میٹر اور شمس آباد میں 93 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد ہوائی اڈہ پر 68 ملی میٹر، گولڑہ میں 55 ملی میٹر اور شہر میں 36 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ گجرات، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
خیبر پختونخوا میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، جہاں تخت بھائی ضلع مردان میں 59 ملی میٹر اور مردان شہر میں 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ آزاد کشمیر میں مظفرآباد ایئرپورٹ پر 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر صبح 8 بجے تک کی ریکارڈ بارش کی تفصیل ذیل میں موجود ہے
| محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں- | |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 118 | اٹک |
| 10 | گوجرنوالا |
| 51.2 | گجرات |
| 36 | اسلام آباد شہر |
| 68 | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
| 55 | اسلام آباد گولڑہ |
| 19 | اسلام آباد سید پور |
| 125 | جہلم |
| 48 | منڈی بہاؤالدین |
| 105 | منگلا |
| 14 | مری |
| 39 | ناروال |
| 95 | راولپنڈی چکلالہ |
| 125 | راولپنڈی کچہری |
| 87 | راولپنڈی پیرودھائی |
| 104 | راولپنڈی گوالمنڈی |
| 109 | راولپنڈی نیو کٹاریاں |
| 93 | راولپنڈی شمس آباد |
| 10 | سیالکوٹ کینٹ |
| 53 | سیالکوٹ ہوائی اڈہ |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| 8 | گڑھی دوپٹہ |
| 1 | کوٹلی |
| 24 | مظفر آباد ہوائی اڈہ |
| 12 | مظفر آباد شہر |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| 11 | بالاکوٹ |
| 1 | غلنئی |
| 8 | کاکول |
| 2 | لوئر دیر |
| 23 | مالم جبہ |
| 4 | مہمند ڈیم |
| 47 | مردان |
| 3 | پاڑاچنار |
| TR | پشاور شہر |
| 27 | سیدو شریف |
| 59 | تخت بھائی |
| 1 | وارسک ڈیم |
خیبر پختونخوا میں بھی بارش کا زور برقرار رہا، جہاں تخت بھائی ضلع مردان میں 22 ملی میٹر، مردان میں 17 ملی میٹر اور پاراچنار میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ صوابی اور مردان کے بعض علاقوں میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں صورتحال سنگین رہی جہاں ریسکیو عملہ سیلاب میں پھنسےلوگوں کو امدادی کاروائی کرتے ہوئے نکالتا رہا۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال