Home / بارش پر رپورٹ / 20 اگست 2026 : اسلام آباد ،پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا میں مسلسل چوتھے روز موسلادھار بارش، صوابی میں 155 ملی میٹر بارش سے سیلابی صورتحال

20 اگست 2026 : اسلام آباد ،پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا میں مسلسل چوتھے روز موسلادھار بارش، صوابی میں 155 ملی میٹر بارش سے سیلابی صورتحال

ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کا فعال سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی برقرارہے، جس کے باعث اسلام آباد ،پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا  میں مسلسل چوتھے روز بھی  موسلادھار بارش ہوئی۔  جڑواں شہروں کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں، راولپنڈی، کلر سیداں، اڈیالہ، بحریہ ٹاؤن فیز 8، لالہ زار اور اسلام آباد ٹول پلازہ کے اطراف نمایاں بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ پوٹھوہار کے بعض دیگر مقامات پر بھی موسلادھار بارش کے باعث نشیبی اور زیریں علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سیلابی  صورتحال پیدا ہوئی۔ پانی گھروں اور دکانوں  میں داخل ہو گیا، کئی مقامات پر گاڑیاں پھنس گئیں جس سے  آمدورفت میں شدید مشکلات درپیش رہیں۔

موسم کا حال کے مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز اور رین گیج نیٹ ورک کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) میں 155 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، چوا خالصہ، کلر سیداں میں 131 ملی میٹر    جبکہ بسالی گاؤں   ضلع راولپنڈی میں 130 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ راولپنڈی کے علاقے  بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں 103 ملی میٹر  بارش ریکارڈ  ہوئی۔

ہمارے موسمی اسٹیشنز اور رین گیج نیٹ ورک کے مطابق ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
28 راولپنڈی: ویسٹریج 1
45 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
40 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
29 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
103 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
72 گلشن آباد، راولپنڈی
28 فاطمہ جناح یونیورسٹی، راولپنڈی
130 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
26 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
64 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
31 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
16 سیکٹر I-8 (اسلام آباد)
26 سیکٹر D-12 (اسلام آباد)
27 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
15 ایگریکلچر آفس، کرک
0.3 پرتہ کلی , مہمند
37 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
21 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
80 ڈھنڈاو (مردان)
155 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
9 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
131 چوا خالصہ، کلر سیداں
25 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
21 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
50 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
46 آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد
90 سرکہ، حضرو، ضلع اٹک

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح 8 بجے تک  سب سے زیادہ بارش جہلم اور راولپنڈی کچہری میں 125، 125 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اٹک میں 118 ملی میٹر اور منگلا میں 105 ملی میٹر بارش ہوئی۔ راولپنڈی نیو کٹاریاں میں 109 ملی میٹر، گوالمنڈی میں 104 ملی میٹر، چکلالہ میں 95 ملی میٹر اور شمس آباد میں 93 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد ہوائی اڈہ پر 68 ملی میٹر، گولڑہ میں 55 ملی میٹر اور شہر میں 36 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ گجرات، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، جہاں تخت بھائی ضلع مردان میں 59 ملی میٹر اور مردان  شہر میں 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ  جبکہ آزاد کشمیر میں مظفرآباد ایئرپورٹ پر 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر صبح 8 بجے تک کی ریکارڈ بارش کی تفصیل ذیل میں موجود ہے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
118 اٹک
10 گوجرنوالا
51.2 گجرات
36 اسلام آباد شہر
68 اسلام آباد ہوائی اڈہ
55 اسلام آباد گولڑہ
19 اسلام آباد سید پور
125 جہلم
48 منڈی بہاؤالدین
105 منگلا
14 مری
39 ناروال
95 راولپنڈی چکلالہ
125 راولپنڈی کچہری
87 راولپنڈی پیرودھائی
104 راولپنڈی گوالمنڈی
109 راولپنڈی نیو کٹاریاں
93 راولپنڈی شمس آباد
10 سیالکوٹ کینٹ
53 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
8 گڑھی دوپٹہ
1 کوٹلی
24 مظفر آباد ہوائی اڈہ
12 مظفر آباد شہر
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
11 بالاکوٹ
1 غلنئی
8 کاکول
2 لوئر دیر
23 مالم جبہ
4 مہمند ڈیم
47 مردان
3 پاڑاچنار
TR پشاور شہر
27 سیدو شریف
59 تخت بھائی
1 وارسک ڈیم

 

خیبر پختونخوا میں بھی بارش کا زور برقرار رہا، جہاں تخت بھائی ضلع مردان  میں 22 ملی میٹر، مردان میں 17 ملی میٹر اور پاراچنار میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ صوابی اور مردان کے بعض علاقوں میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں صورتحال سنگین رہی جہاں ریسکیو عملہ   سیلاب میں پھنسےلوگوں کو   امدادی کاروائی   کرتے ہوئے نکالتا رہا۔ 

About amnausmani

Check Also

16 اگست 2026 : دالبندین 44 ، نوکنڈی 43 اور سبی 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے گرم ترین مقامات، اپنے شہر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے۔

اتوار 16 اگست 2026  کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ 27.0 32.0 کراچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے