Home / بارش پر رپورٹ / 18 اگست 2026 : مونسون کی موسلا دھار بارش جاری، میانوالہ، پنڈی گھیب میں 160 ملی میٹر، اسلام آباد I-8 میں 145 ملی میٹر ریکارڈ بارش، جڑواں شہروں میں سیلابی صورتحال

18 اگست 2026 : مونسون کی موسلا دھار بارش جاری، میانوالہ، پنڈی گھیب میں 160 ملی میٹر، اسلام آباد I-8 میں 145 ملی میٹر ریکارڈ بارش، جڑواں شہروں میں سیلابی صورتحال

شمالی پاکستان میں مون سون اپنے جوبن پر ہے۔ آج صبح بھی مسلسل دوسرے روز بھی موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی / اسلام آباد کے مختلف نشیبی علاقوں پانی کھڑا ہو گیا اور  نالہ لئی میں طغیانی کے سبب بعض مقامات پر شہری سیلابی صورتحال سے دو چار ہے۔

موسم کا حال کے جائزے کے مطابق جڑواں شہروں میں مسلسل ایک بڑے ہی مختلف پیٹرن پہ بارش ہو رہی ہے جو کہ پوٹھوہار کے شمال مغربی حصوں میں شدید بارش کا سبب بن  رہی ہے۔ تاہم کل رات یہ پیٹرن بدل گیا اور اٹک خصوصاََ تحصیل پنڈی گھیب میں ہمارے رین گیج نیٹ ورک پر کسراں اور میاں والا میں 160 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح راولپنڈی میں واقع شمس آباد میں تقریبا 130 ملی میٹر اور فیض آباد کے مقام پر 145 کلومیٹر پر ریکارڈ کی گئی۔

ہمارے موسمی اسٹیشنز اور رین گیج نیٹ ورک کے مطابق ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
80 راولپنڈی: ویسٹریج 1
30 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
78 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
78 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
14 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
36 گلشن آباد، راولپنڈی
53 فاطمہ جناح یونیورسٹی، راولپنڈی
5 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
33 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
59 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
49 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
149 سیکٹر I-8 (اسلام آباد)
49 سیکٹر D-12 (اسلام آباد)
63 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
160 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
24 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
90 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
63 سوان گارڈن (اسلام آباد)
32 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)

محکمہ موسمیات کے نیٹ ورک پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش راولپنڈی شمس آباد میں 116 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ منگلا میں 82 ملی میٹر اور  اسلام آباد، جہلم، گجرات، مری، نارووال، سیالکوٹ، آزاد کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ ہوئی۔

 ضلعی انتظامیہ اور واسا کی جانب سے کٹاریاں، گوالمنڈی، لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس، مری روڈ، ڈھوک کھبہ، سرکلر روڈ اور صادق آباد سمیت نشیبی علاقوں میں موجود پانی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ شہری سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہیوی مشینری تعینات کی گئی ہے۔ مسلسل بارش کے باعث مزید بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں میں صورتحال دوبارہ سنگین ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ بارش کی تفصیل ذیل میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
7 اٹک
1 چکوال (بھون)
18 گجرات
45 اسلام آباد شہر
49.1 اسلام آباد ہوائی اڈہ
24 اسلام آباد گولڑہ
10 اسلام آباد سید پور
12 جہلم
82 منگلا
11 مری
14 ناروال
62 راولپنڈی چکلالہ
52 راولپنڈی کچہری
80 راولپنڈی پیرودھائی
68 راولپنڈی گوالمنڈی
67 راولپنڈی نیو کٹاریاں
116 راولپنڈی شمس آباد
2 شیخوپورہ
28 سیالکوٹ کینٹ
6 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
12 مظفر آباد ہوائی اڈہ
23 مظفر آباد شہر
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
16 کاکول
6 مالم جبہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
6 ژوب

About amnausmani

Check Also

17 اگست 2026 : اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، اسلام آباد زون 1 میں 171 ملی میٹر بارش ریکارڈ ۔ نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، شمالی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے