Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / مون سون آؤٹ لوک 2026: پاکستان میں معمول سے کم بارش اور معمول سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کئے جانے کا امکان!

مون سون آؤٹ لوک 2026: پاکستان میں معمول سے کم بارش اور معمول سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کئے جانے کا امکان!

ملک کے بیشتر حصّوں میں گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں کمزور ترین مون سون گزرنے کا امکان ہے۔ جدید ترین موسمیاتی ماڈل کی مدد سے موسم کا حال کے ایڈمن نے مون سون 2026 کی یہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔

تفصیلات:
⦿ جڑواں شہروں (راولپنڈی، اسلام آباد) میں مون سون کا آغاز جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہوا، جو معمول سے تقریباً ایک ہفتہ تاخیر سے ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں تاحال مون سون کے آغاز کامقررہ معیار پورا نہیں ہوا جس میں پہلے ہی دو ہفتوں سے زائد تاخیر ہو چکی ہے۔

⦿ بارشوں کی مجموعی صورتحال:
موسم کا حال کی جانب سے ای سی ایم ڈبلیو ایف (ECMWF) کے طویل المدّت موسمی ماڈل کے تجزئے کے مطابق جولائی میں پاکستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے انتہائی کم بارشوں کا امکان ہے۔ ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مون سون معمول کے مطابق رہ سکتا ہے، تاہم ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ البتّہ مون سون والے علاقوں میں جہاں کہیں بھی شدید بارش ہوگی وہاں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

⦿ درجہ حرارت کی مجموعی صورتحال:
ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ ملک کےمیدانی اور مغربی حصّوں، باالخصوص بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری تک زیادہ ریکارڈ کئے جا سکتے ہیں جبکہ دیگر میدانی علاقوں میں پارا معمول سے 1 سے 2 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

⦿ تکنیکی بنیادوں پر صورتحال کا جائزہ:
اس وقت بحر ہند ڈائپول (IOD) غیر جانبدار (Neutral) حالت میں ہے، تاہم جولائی کے وسط تک اس کے مثبت (Positive) رجحان اختیار کرنے کا امکان موجود ہے۔ البتّہ اس کی شدّت اور وقت کے حوالے سے مختلف موسمی ماڈلز میں نمایاں اختلاف پایا جاتا ہے جبکہ IOD کے غیر جانبدار رہنے کا امکان تب بھی برقرار ہے۔ اس صورتحال کے باعث مون سون کے دوران اور خصوصاً اس کے آخری حصّے میں بارش کے بے قاعدہ سلسلے اور پھر خشک دورانئے آنے کے امکانات ہیں۔
نووا (NOAA) کے مطابق ایل نینو (El Niño) کا اثر موجود ہے اور سال کے اختتام تک مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے، جس کا 97 فیصد تک امکان ہے کہ یہ 2027 کے موسمِ بہار کے اوائل تک برقرار رہے گا۔ اسی مضبوط ایل نینو کے باعث اگست اور ستمبر میں مجموعی طور پر بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

⦾ ہمارا پیج لائک کریں اور ہر ماہ کی موسمی پیش گوئی اس کے آغاز سے پہلے حاصل کریں۔ مزید تازہ موسمی اپ ڈیٹس کیلئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

About amnausmani

Check Also

14 جولائی 2026 :اسلام آباد ائرپورٹ پر 70 ملی میٹر بارش کے ساتھ 81 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی ریکارڈ

  ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون ہواؤں اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے