Home / بارش پر رپورٹ / 15 جولائی 2026: ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری، جوہرآباد میں 56 ملی میٹر، قصور 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ،

15 جولائی 2026: ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری، جوہرآباد میں 56 ملی میٹر، قصور 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ،

ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک  اور  تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی، جس سےان علاقوں کا موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی آئی۔ محکمہ موسمیات (PMD) کے مطابق سب سے زیادہ بارش جوہرآباد میں 56 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ قصور میں 40 ملی میٹر اور سرگودھا شہر میں 36 ملی میٹر بارش ہوئی۔ علاوہ ازیں پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں کےساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہمارے مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز (PWS) کے مطابق  کوٹ رادھا کشن (قصور) میں  21 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ اور اٹک کے مختلف مقامی اسٹیشنز پر بھی ہلکی تا درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہماری رین گیجز کے مطابق سب سے زیادہ بارش مریدکے (ضلع شیخوپورہ) میں 21 ملی میٹر جبکہ کھیوڑہ میں 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کنگنی والا اور سیٹلائٹ ٹاؤن (گوجرانوالہ)، ماڈل ٹاؤن واہ، بحریہ انکلیو ، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے گردونواح اور لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ ہوئی۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ تیز ہوا سیالکوٹ ائیر پورٹ پر 78 کلو میٹر ،لاہور شہر میں 63 کلو میٹر جبکہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر 41 کلو میٹر کی ہوا ریکارڈ ہوئی۔ 

ہمارے مقامی اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات  کی ریکارڈ کردہ بارش کی تفصیل درج ذیل ہے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
3 راولپنڈی: ویسٹریج 1
1 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
TR بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
1 گلشن آباد، راولپنڈی
1 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
2 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
1 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
12 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
6 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
8 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
7 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
1 لاہور (کینٹ)
7 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
6 مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب)
21 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
7 ماڈل ٹاؤن، واہ
6 بحریہ انکلیو (اسلام آباد )
16 کھیوڑہ
6 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
21 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
8 کنگنی والا، گوجرانوالہ
7 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
1 چکوال (بھون)
5 گوجرنوالا
4 گجرات
8 حافظ آباد
TR اسلام آباد شہر
3 جہلم
56 جوہر آباد
40 قصور
1 لاہور ہوائی اڈہ
1 لاہور شہر
11 منڈی بہاؤالدین
4 مری
TR ناروال
TR راولپنڈی چکلالہ
36 سرگودھا شہر
15 شیخوپورہ
16 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
0.4 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
1 کالام
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
5 بارکھان

About amnausmani

Check Also

14 جولائی 2026 :اسلام آباد ائرپورٹ پر 70 ملی میٹر بارش کے ساتھ 81 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی ریکارڈ

  ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون ہواؤں اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے