Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 13 جولائی 2026 :ملک میں گرمی کی شدت برقرار، تربت 46 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا

13 جولائی 2026 :ملک میں گرمی کی شدت برقرار، تربت 46 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہا، تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں نسبتاً موسم قدرے معتدل رہا۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے جنوبی و مغربی اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار رہی، جبکہ ساحلی علاقوں میں سمندری ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت کم رہی ۔

آج ملک میں  تربت ملک کا گرم ترین مقام رہا جہاں    زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  45.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبّی اور نوابشاہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ اس کے علاوہ دالبندین، دادو، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، جوہرآباد، نورپور تھل، ڈی جی خان، بنوں اور پنجگور سمیت کئی میدانی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہی۔ دوسری جانب بالائی پنجاب میں گزشتہ دنوں کی بارشوں کی وجہ سے  اگرچہ درجہ حرارت میں کمی رہی، تاہم کئی علاقوں میں نمی کے باعث حبس بدستور محسوس کیا گیا۔

ملک میں ریکارڈ کئے گئے درست ترین درجہ حرارت ذیل کی فہرست سے جانئیے

سوموار 13 جولائی 2026 
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ
28.5 32.8 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
28.5 32.5 کراچی (شارع فیصل)
27.5 31.0 کراچی (ماڑی پور)
28.5 36.5 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
28.5 36.5 حیدرآباد (شہر)
27.0 36.0 ٹنڈو جام
27.0 35.5 میرپور خاص
26.5 42.0 نوابشاہ
26.5 40.5 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
27.5 40.0 سکّھر (ائیرپورٹ)
28.5 39.5 روہڑی
29.5 38.5 جیکب آباد
27.5 39.0 لاڑکانہ
27.5 38.5 موئنجو دڑو
28.5 40.5 دادو
27.5 35.0 بدین
27.5 34.0 ٹھٹّھہ
27.0 36.5 چھور (عمرکوٹ)
27.0 37.2 مٹّھی (تھرپارکر)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ وفاقی دارالحکومت
22.0 36.0 اسلام آباد (شہر)
21.5 36.5 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
23.5 34.5 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ پنجاب
23.5 36.5 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
26.2 37.0 راولپنڈی (ویسٹریج)
24.0 36.5 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
25.5 37.5 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
14.6 24.3 مری
20.5 37.0 چکوال (بھون)
24.5 37.5 اٹک
پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
23.3 35.5 سیالکوٹ (شہر)
25.4 35.0 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
22.8 35.5 جہلم
26.3 34.1 لاہور (ائیرپورٹ)
26.8 34.5 لاہور (شہر)
23.5 35.0 گوجرانوالہ
22.5 35.0 منڈی بہاؤالدّین
24.8 35.7 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
23.5 36.8 جھنگ
23.0 37.0 سرگودھا (ائیربیس)
25.0 39.5 جوہرآباد
25.3 39.5 نورپورتھل
26.5 39.1 ڈی جی خان
23.0 36.4 ساہیوال
27.3 39.3 ملتان (ائیرپورٹ)
24.0 39.3 بہاولنگر
29.7 39.7 بہاولپور (شہر)
27.8 38.8 خانپور (رحیم یار خان)
27.0 38.0 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
صادق آباد
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ خیبر پختونخواہ
27.0 38.0 پشاور (ائیرپورٹ)
25.0 37.4 پشاور (گالف کلب)
23.6 33.5 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
24.5 38.0 ڈی آئی خان (شہر)
23.0 38.5 بنّوں
17.6 30.5 ایبٹ آباد (کاکول)
نتھیا گلی
20.0 33.5 بالاکوٹ
19.5 32.0 سیدو شریف (مینگورہ)
17.3 31.3 چترال
19.4 32.5 دروش
16.5 30.5 دیر
16.0 28.0 پاراچنار
11.5 22.0 کالام
12.5 19.5 مالم جبّہ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
16.5 30.4 گلگت
11.5 21.5 گوپس
11.2 27.7 سکردو
10 23.5 استور
بابوسر
20.1 33.1 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
21 33.5 مظفّرآباد (شہر)
19.5 33 گڑھی دوپٹّہ
21.5 33.4 کوٹلی
15 25 راولاکوٹ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ بلوچستان
24.0 34.5 کوئٹہ (سمنگلی)
24.5 34.5 کوئٹہ (بریوری)
18.0 30.0 قلّات
20.0 34.0 بارکھان
22.0 36.0 خضدار
23.0 37.0 پنجگور
30.0 42.0 سبّی
26.0 38.0 بیلا (لسبیلہ)
27.5 41.0 دالبندین
28.5 43.0 نوکنڈی
26.0 33.0 گوادر
26.5 34.0 پسنی
26.0 33.0 اورماڑا
27.5 32.5 جیوانی
28.5 45.5 تربت
21.0 33.5 ژوب
13.2 25.8 زیارت

About amnausmani

Check Also

9 جولائی 2026 :ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی برقرار، سبّی اور دالبندین 44 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین مقامات

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی موسم  گرم اور مرطوب رہا، جبکہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے