Home / بارش پر رپورٹ / 13 جولائی 2026 : ملک میں مون سون کی بارشیں جاری، اوکاڑہ میں 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ، موسم خوشگوار

13 جولائی 2026 : ملک میں مون سون کی بارشیں جاری، اوکاڑہ میں 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ، موسم خوشگوار

ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون ہواؤں کے زیرِ اثر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے کئی علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں 29 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ نارووال میں 23 ملی میٹر اور ساہیوال میں 19 ملی میٹر بارش ہوئی۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ میں 11 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں 9 ملی میٹر، فیصل آباد میں 8 ملی میٹر اور لاہور ائیرپورٹ پر 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا میں بابوسر میں 8 ملی میٹر، ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ پر 5 ملی میٹر جبکہ پتن میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گلگت بلتستان میں گوپس میں 5 ملی میٹر جبکہ گلگت اور بونجی میں 3، 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بلوچستان میں بارکھان میں 13 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی قابلِ ذکر بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔

 محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ، ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
8 فیصل آباد
9 گوجرنوالا
1 گجرات
3 حافظ آباد
2 جھنگ
TR کروڑ(لیہ)
TR قصور
TR خانیوال
1 کوٹ ادو
4 لاہور ہوائی اڈہ
3 لاہور شہر
23 ناروال
29 اوکاڑہ
19 ساہیوال
1 سرگودھا شہر
11 شیخوپورہ
3 سیالکوٹ کینٹ
1 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
3 بونجی
2 چلاس
3 گلگت
5 گوپس
1 ہنزہ
2 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
8 بابو سر
TR باچا خان ہوائی اڈہ
TR ڈیرہ اسمعیل خان شہر
5 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
2 کالام
TR لوئر دیر
2 مالم جبہ
TR پاڑاچنار
3 پشت باجوڑ
4 پتن
TR پشاور ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
13 بارکھان
 

About amnausmani

Check Also

9 جولائی 2026 :ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی برقرار، سبّی اور دالبندین 44 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین مقامات

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی موسم  گرم اور مرطوب رہا، جبکہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے