Home / بارش پر رپورٹ / 5 جون 2026 : مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ؛ راولپنڈی، اسلام آباد اور پوٹھوہار میں موسلادھار بارش، گرج چمک کے طوفان

5 جون 2026 : مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ؛ راولپنڈی، اسلام آباد اور پوٹھوہار میں موسلادھار بارش، گرج چمک کے طوفان

ملک کے بالائی، شمالی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر  2 روز میں  گرج چمک کے طوفان، موسلادھار بارش، آسمانی بجلی گرنے اور چند مقامات پر ژالہ باری کے واقعات رونما ہوئے۔ اس موسمی نظام کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی اور کئی علاقوں میں گرمی میں واضح کمی ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش راولپنڈی شمس آباد میں 54 ملی میٹر، راولپنڈی چکلالہ میں 53 ملی میٹر جبکہ چکوال (بھون) میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد شہر میں 45 ملی میٹر جبکہ مری میں 37 ملی میٹر بارش ہوئی۔

جبکہ ان دو روز کے دوران اسلام آباد کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں جبکہ راولپنڈی کے وسطی اور جنوبی حصوں میں بارش کی شدت زیادہ رہی۔ ہمارے نجی موسمیاتی اسٹیشنز  پر سب سے زیادہ بارش  چکلالہ سکیم 3 راولپنڈی میں 45 ملی میٹر جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ ہماری  رین گیجز  پر سب سے زیادہ بارش  گلبہار سکیم راولپنڈی میں 52 ملی میٹر، ماڈل ٹاؤن واہ میں 48 ملی میٹر اور سیکٹر بی-17 اسلام آباد میں 42 ملی میٹر  ریکارڈ ہوئی۔

3 اور 4 جون کو ہماری رین گیجز اور مقامی و نجی اسٹیشن پر ریکارڈبارش کی مقدار جانئیے۔

بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
27 راولپنڈی: ویسٹریج 1
8 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
44 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
45 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
14 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
12 گلشن آباد، راولپنڈی
14 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
30 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
8 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
20 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
9 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
24 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
46 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
34 مرید، چکوال
10 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
4 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
1 لاہور (کینٹ)
10 مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب)
27 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
48 ماڈل ٹاؤن، واہ
38 چوا خالصہ، کلر سیداں
52 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
31 سوان گارڈن (اسلام آباد)
38 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
42 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
41 آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد
19 تلہ گنگ
2 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
28 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
13 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
14 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک
24 كنڈيارو، نوشہروفیروز

 

اس شدید موسمی نظام  کی وجہ سے صادق آباد، رحیم یار خان، ملتان اور مظفرگڑھ میں شدید گرج چمک، آندھی اور بارش کے باعث درخت گرنے، دیواریں منہدم ہونے، بجلی کا نظام متاثر ہونے اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ مختلف علاقوں سے جانی و مالی نقصانات، زخمیوں اور چند اموات کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

 جبکہ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی سیلابی صورتحال  کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی جس سے مقامی افراد کے ساتھ سیاح کئی گھنٹوں تک  انظار کرتے رہے۔

ان دو روز میں ملک میں کہاں کتنی بارش ہوئی ؟ محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ بارش کی مقدار جانئیے 

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
2 بہاولپور ائرپورٹ
2 بہاولپور شہر
48 چکوال (بھون)
5 ڈیرہ غازی خان شہر
TR فیصل آباد
3 گوجرنوالا
9 گجرات
2 حافظ آباد
45 اسلام آباد شہر
14 اسلام آباد ہوائی اڈہ
19 اسلام آباد گولڑہ
18 اسلام آباد سید پور
17 جہلم
8 جوہر آباد
2 کروڑ(لیہ)
2 خانیوال
13 کوٹ ادو
3 لاہور ہوائی اڈہ
5 لاہور شہر
3 منڈی بہاؤالدین
17 منگلا
1 ملتان ائر پورٹ
3 ملتان شہر
37 مری
TR ناروال
1 نور پور تھل
4 اوکاڑہ
53 راولپنڈی چکلالہ
35 راولپنڈی کچہری
26 راولپنڈی پیرودھائی
44 راولپنڈی گوالمنڈی
45 راولپنڈی نیو کٹاریاں
54 راولپنڈی شمس آباد
6 سرگودھا شہر
12 شیخوپورہ
6 سیالکوٹ کینٹ
13 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 استور
3 بگروٹ
11 برارکوٹ
1 بونجی
1 چلاس
20 گڑھی دوپٹہ
3 گلگت
7 گوپس
29 کوٹلی
13 مظفر آباد ہوائی اڈہ
10 مظفر آباد شہر
20 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
6 بابو سر
TR باچا خان ہوائی اڈہ
6 بالاکوٹ
4 بنوں
TR چیراٹ
1.2 چترال
17 اپردیر
6 کاکول
2 کالام
15 مالم جبہ
5 میر کھانی
TR پاڑاچنار
1 پتن
TR پشاور ہوائی اڈہ
TR پشاور شہر
3 سیدو شریف

About amnausmani

Check Also

جون 2026 کے لیے کسانوں کے نام اہم زرعی پیغام

موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کے لیے درج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے