Home / روزانہ کے درجہ حرارت / 3 جون 2026 : سبّی 46 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

3 جون 2026 : سبّی 46 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت نمایاں رہی۔ آج ملک کا سب سے زیادہ درجۂ حرارت بلوچستان کے شہر سبّی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دالبندین میں 45، تربت میں 44، نوابشاہ اور نوکنڈی میں 43.5 جبکہ دادو میں 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پارہ پہنچ گیا۔

سندھ میں نوابشاہ، جیکب آباد، دادو، سکھر اور روہڑی سمیت بیشتر علاقوں میں موسم  شدید گرم رہا۔ پنجاب میں بہاولپور میں 43.2، ڈی جی خان اور بہاولنگر میں 41.5 جبکہ ملتان اور جھنگ میں 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وسطی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت محسوس کی گئی۔

خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان 38.5 اور بنوں 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقامات میں شامل رہے، جبکہ بالائی علاقوں میں موسم نسبتاً خوشگوار رہا۔ کالام میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 21 جبکہ مالم جبہ میں 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان میں سبّی، دالبندین، نوکنڈی، تربت اور پنجگور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، جبکہ کوئٹہ، زیارت اور قلات میں موسم نسبتاً معتدل رہا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرمی کی شدت نسبتاً کم رہی جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم خوشگوار محسوس کیا گیا۔
اپنے شہروں کے درست درجہ حرارت نیچے موجود فہرست سے جانئیے

بدھ 3 جون 2026 
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ
28.5 36.0 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
29.0 36.0 کراچی (شارع فیصل)
28.5 34.5 کراچی (ماڑی پور)
26.3 39.0 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
27.5 39.5 حیدرآباد (شہر)
25.0 37.5 ٹنڈو جام
27.0 39.0 میرپور خاص
22.5 43.5 نوابشاہ
23.5 39.5 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
25.0 42.0 سکّھر (ائیرپورٹ)
23.5 41.5 روہڑی
27.5 42.0 جیکب آباد
26.0 41.0 لاڑکانہ
23.0 40.5 موئنجو دڑو
24.5 42.5 دادو
28.5 38.0 بدین
27.5 37.5 ٹھٹّھہ
27.5 39.5 چھور (عمرکوٹ)
26.5 41.5 مٹّھی (تھرپارکر)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ وفاقی دارالحکومت
21.0 36.5 اسلام آباد (شہر)
20.0 36.0 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
20.4 34.5 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ پنجاب
21.8 36.3 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
23.5 36.5 راولپنڈی (ویسٹریج)
19.0 35.0 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
20.0 37.0 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
11.9 23.5 مری
19.0 34.5 چکوال (بھون)
23.5 38.0 اٹک
22.0 37.5 پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
24.2 38.0 سیالکوٹ (شہر)
24.6 37.5 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
21.8 38.2 جہلم
22.0 36.9 لاہور (ائیرپورٹ)
22.2 37.3 لاہور (شہر)
24.0 38.5 گوجرانوالہ
23.0 37.5 منڈی بہاؤالدّین
22.5 39.2 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
22.8 40.5 جھنگ
22.0 38.5 سرگودھا (ائیربیس)
23.8 40.0 جوہرآباد
24.0 39.5 نورپورتھل
27.0 41.5 ڈی جی خان
24.5 41.2 ساہیوال
27.0 40.5 ملتان (ائیرپورٹ)
26.8 41.5 بہاولنگر
28.8 43.2 بہاولپور (شہر)
25.8 40.5 خانپور (رحیم یار خان)
26.0 40.0 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
صادق آباد
کم سے کم زیادہ سے زیا صوبہ خیبر پختونخواہ
23.5 36.0 پشاور (ائیرپورٹ)
22.4 35.5 پشاور (گالف کلب)
23.4 32.5 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
25.5 38.5 ڈی آئی خان (شہر)
25.0 38.0 بنّوں
15.5 31.0 ایبٹ آباد (کاکول)
نتھیا گلی
18.5 33.5 بالاکوٹ
18.0 34.0 سیدو شریف (مینگورہ)
14.2 34.2 چترال
18.2 34.0 دروش
14.0 30.5 دیر
13.5 28.0 پاراچنار
12.5 21.0 کالام
11.0 19.5 مالم جبّہ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
13 33 گلگت
13 29.5 گوپس
12.2 29.2 سکردو
9.5 25.5 استور
بابوسر
20 33.8 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
21 34.5 مظفّرآباد (شہر)
18.5 33.5 گڑھی دوپٹّہ
19 34.6 کوٹلی
9 26.5 راولاکوٹ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ بلوچستان
20.5 35.5 کوئٹہ (سمنگلی)
22.0 35.5 کوئٹہ (بریوری)
17.0 33.0 قلّات
21.0 36.0 بارکھان
22.5 37.0 خضدار
24.0 41.5 پنجگور
29.0 46.0 سبّی
26.0 41.5 بیلا (لسبیلہ)
27 45.0 دالبندین
32.0 43.5 نوکنڈی
26.5 34.0 گوادر
27.5 36.0 پسنی
27.0 35.0 اورماڑا
26.5 35.0 جیوانی
26.5 44.0 تربت
21.5 36 ژوب
9.0 27.0 زیارت

About amnausmani

Check Also

25 مئی 2026 : سندھ و جنوبی پنجاب میں شدید گرمی برقرار، دادو ، دوسرے روز بھی 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام ۔

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی  برقرار رہی جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے