Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / جون 2026 کے لیے کسانوں کے نام اہم زرعی پیغام

جون 2026 کے لیے کسانوں کے نام اہم زرعی پیغام

موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کے لیے درج ذیل اہم ہدایات جاری کی جاتی ہیں:
1. مکئی ہائبرڈ بیج کے ساتھ لوکل ورائٹی کا بیج ایک کلو کے ساتھ ایک پاؤ ضرور شامل کریں تاکہ گرم موسم میں بہتر بارآوری اور زیادہ پیداوار حاصل ہو۔
2. خیبر پختونخوا میں موسم برسات (پری مون سون بارشوں) کا آغاز جون کے تیسرے ہفتے متوقع ہے، لہٰذا نشیبی اور #سیم زدہ زمینوں میں مکئی کی کاشت اس سے پہلے مکمل کریں۔
3. دھان کی کاشت کے لیے کھیت بروقت تیار کریں اور پری مون سون بارشوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے انتظامات کریں۔
4. جون کے تیسرے ہفتے تک تمام فصلوں کو بروقت پانی فراہم کریں تاکہ شدید گرمی کے منفی اثرات کم کیے جا سکیں۔
5. کھیتوں کو پانی ہمیشہ صبح یا شام کے اوقات میں کریں اور دوپہر کے وقت کھیت میں پانی کھڑا نہ رہنے دیں کیونکہ گرم پانی فصل کو نقصان پہنچاتا ہے۔
6. فصلوں کا روزانہ معائنہ کریں، خاص طور پر بارش کے بعد، کیونکہ نمی اور گرمی #بیماریوں اور کیڑوں کے پھیلاؤ میں اضافہ کرتی ہے۔
7. بارش کے دوران نکاسی آب کا مؤثر انتظام یقینی بنائیں، خاص طور پر باغات اور تمباکو کی فصل میں۔
8. کھیتوں میں کام کرتے وقت گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، جیسے ٹوپی، پانی کا استعمال اور وقفے وقفے سے آرام کریں۔
9. موسمی حالات کے مطابق کھاد اور دیگر زرعی سرگرمیوں کومناسب ترتیب سے انجام دیں ، تاکہ فصل کی نشوونما متاثر نہ ہو۔
10. کسی بھی قسم کی رہنمائی یا مسئلے کی صورت میں فوری طور پر محکمہ زراعت کے مقامی عملے سے رابطہ کریں۔

About amnausmani

Check Also

28 اگست 2026 : دالبندین 43 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام ۔ اپنے شہر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے

جمعہ 28 اگست 2026  کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ 26.8 29.7 کراچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے