پیشگوئی:
◙ کب ہو گا؟
10 مئی شام 6 بجے سے 14 مئی رات 9 بجے تک
◙ متوقع صورتحال کیا ہو گی؟:
بالائی اور وسطی کے بیشتر علاقوں میں پاکستان میں 2 سے 4 طاقتور گرد الود آندھیوں کے ساتھ گرج چمک کے طوفانوں اور چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات:
10 مئی کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ خیبرپختونخوا کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے باعث پشاور، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہزارہ، ملاکنڈ، صوابی اور کوہستان سمیت خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے طوفان بننے کا امکان ہے۔ شام کے وقت یہ سلسلہ مزید طاقت پکڑتے ہوئے خطہ پوٹھوہار میں شدید گرد آلود آندھی کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں 10 اور 11 مئی کی درمیانی شب سے میانوالی، راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، جہلم اور گردونواح میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی آندھی چلنے کا امکان ہے، جبکہ بعد ازاں یہ سلسلہ سرگودھا ڈویژن اور شمال مشرقی پنجاب تک پھیل سکتا ہے۔

بالائی اور مشرقی پنجاب خصوصاً سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال اور بہاولنگر میں 11 سے 13 مئی کے دوران شدید طوفانی بارش، ژالہ باری اور 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز آندھی کا خدشہ ہے۔ چند مقامات پر ہوا کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی جا سکتی ہے۔ ان علاقوں میں 3 سے 4 گرد آلود آندھیوں کا امکان ہے، جن میں سے 2 شدید نوعیت کی ہو سکتی ہیں۔
پنجاب میں سب سے طاقتور موسمی سرگرمی 11 مئی کو متوقع ہے، جس دوران راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولپور اور دیگر کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بادوباراں کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں بشمول پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، صوابی، مردان، بنوں اور ڈی آئی خان میں آندھی اور بارش کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ 10 مئی کی شام صوبے میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک گرد آلود آندھی چل سکتی ہے۔ جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں یہ سلسلہ اپنی کم شدت کے ساتھ اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر اور وادی نیلم سمیت مظفرآباد اور کوٹلی کے پہاڑی علاقوں میں اچھی بارش اور گرج چمک کا امکان ہے, جبکہ کہیں کہیں مجموعی طور پر 25 سے 50 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

شمالی بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، ژوب، ہرنائی، لورالائی، خضدار اور ملحقہ علاقوں میں 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔
سندھ کے وسطی اور بالائی علاقوں خصوصاً دادو، جامشورو، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد اور نوابشاہ میں 12 سے 14 مئی کے دوران گرد آلود آندھی اور ہلکی گرج چمک کے امکانات موجود ہیں، تاہم گرمی میں نمایاں کمی متوقع نہیں ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے قریب رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعض علاقوں میں بار بار طوفانی سرگرمیوں کے باعث درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو سکتا ہے۔
⚠️ شدید گرد آلود آندھی اور شدید گرج چمک کے طوفان کی صورت میں جانی و مالی نقصان کا خدشہ موجود ہے۔ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
شدید کا گرد الود آندھی کا مطلب یہ ہے کہ ہوا کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ موسمی حالات سنگین ہونے کی صورت میں ہمارے پیج سے وارننگ جاری کی جائے گی ۔
شدید گرج چمک کے طوفانوں کا مطلب یہ ہے کہ طاقت پر گرج چمک کے طوفان آندھی ژالہ باری اور بجلی گرنے کے واقعات رونما کر سکتے ہیں۔ اس دوران شدید آندھی میں ہوا کی رفتار 90 کلومیٹر سے گھنٹہ تجاوز کر سکتی ہے۔ نقصان کی صورت میں شدید آندھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ احتیاطی تدابیر اپنانے اور طوفان میں باہر نہ جانے کی تجویز۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال