سوشل میڈیا پر زیرِ گردش “سوپر ایل نینو” اور ریکارڈ توڑ گرمی سے
منسلک خبروں میں کتنی صداقت ہے؟ آخر کیا ہے یہ “سوپر
ایل نینو”؟ موسم کا حال کی جانب سے پیش کیا گیا حقیقت پر
مبنی تجزیہ ملاحظہ کریں۔
موسم کا حال نے امریکی ادارے نووا (NOAA) کی جانب
سے دستیاب شدہ اعداد و شمار استعمال کرتے ہوۓ متوقع
ایل نینو (El Nino) کے بارے میں حقائق اور من گھڑت
کہانیوں کے فرق کو واضح کیا ہے۔

1) سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ایل نینو ہے کیا؟
جب وسطی اور مشرقی بحرالکاہل ( Pacific Ocean) میں
پانی کا درجہ حرارت سمندر کی سطح کے اوسطاً درجہ حرارت سے
کم از کم 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ جاۓ، تو اسے ایل نینو کہا جاتا
ہے۔
یاد رہے کہ یہاں دنیا کے دو تہائی حصّے کی بات ہو رہی ہے
کیونکہ زمین کے پورے رقبے میں سے دو تہائی پانی ہے جبکہ
صرف ایک تہائی زمین ہے۔
2) تصویر 2 میں موجود گراف دیکھیں۔ جیسا کہ واضح ہے،
2026 کے موسمِ گرما سے 2027 کے موسمِ سرما کے درمیان
ایل نینو کی طرف جھکاؤ کے امکانات 80 فیصد سے بھی زیادہ
ہیں۔

3) سوپر ایل نینو جیسی کوئی چیز نہیں!!! یہ ایک غیر سائنسی
اصطلاح ہے جس کا استعمال سوشل میڈیا پر اس متوقع موسمی
واقعے کی مبالغہ آرائی کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ اسکی درست
اصطلاح “انتہائی طاقتور ایل نینو انڈکس” ہے، جس کا استعمال بحر
الکاہل(Pacific Ocean) کا درجہ حرارت معمول سے 2
ڈگری سے زائد بڑھنے کی صورت میں کیا جاتا ہے۔ ہر 10 سے
15 سال بعد یہ بدلاؤ دیکھنے کو ملتا ہے۔ لہٰذا، گُو کہ یہ واقعہ عام
طور پر رونما نہیں ہوتا، البتّہ اس شدّت کا ایل نینو ہم 2015
سے 2016 اور اس سے قبل 1997 سے 1998 کے درمیان
بھی دیکھ چکے ہیں۔
4) اس متوقع ایل نینو کے حوالے سے NOAA نے تاحال
صرف اپنی ابتدائی پیشگوئی جاری کی ہے۔ جس سورس سے یہ
معلومات لی گئی ہے، اسکا لنک کمنٹ میں دیا گیا ہے۔ اس
وقت پیسفک سمندر میں درجہ حرارت کا معمول سے فرق غیر
جانبدار ہے۔ موجودہ پیشگوئی کے پیشِ نظر رواں موسمِ گرما میں
کمزور سے معتدل شدّت کا ایل نینو متوقع ہے۔ تاہم اگلے
موسمِ سرما تک شمالی نصف کرّہ میں انتہائی طاقتور ایل نینو کے
اثر انداز کرنے کے 23 فیصد امکانات ہیں۔ تصویر 2 میں بتایا
گیا ہے کہ ایل نینو کی مختلف شدّت کے امکانات کا حساب
کس طرح لگایا گیا ہے۔
اس موضوع پر مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے ہمارے ہمراہ
رہیں۔ عالمی موسم کی طرح پاکستان کے موسم کا بھی انحصار
کافی حد تک ENSO سائیکلز پر مبنی ہوتا ہے۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال