Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 4 مئی 2026 : کراچی میں گرمی خطرناک حد تک بڑھ گئی! درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، مختلف شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

4 مئی 2026 : کراچی میں گرمی خطرناک حد تک بڑھ گئی! درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، مختلف شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر موسم نسبتاً بہتر اور درجۂ حرارت معمول کے قریب رہا، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی و میدانی علاقے شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں رہے۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجۂ حرارت نسبتاً معتدل رہا جس سے گزشتہ دنوں کے مقابلے میں موسم کافی بہتر محسوس کیا گیا۔

کراچی میں درجۂ حرارت 43 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ریکارڈ ہوا، مختلف علاقوں سے گرمی کے باعث اموات کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

اندرون سندھ میں بھی شدید گرمی برقرار رہی جہاں نوابشاہ، دادو، بدین، ٹھٹھہ، مٹھی اور چھور میں درجۂ حرارت 41 سے 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا۔ بلوچستان کے جنوبی علاقوں خصوصاً تربت میں ملک کا سب سے زیادہ درجۂ حرارت 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بیلہ میں 43.5 اور سبّی و گوادر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی رہی۔

اس کے برعکس پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار رہا۔ راولپنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 27 ڈگری، اسلام آباد میں 28 سے 31 ڈگری جبکہ لاہور میں 33 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ بالائی علاقوں مری، کالام، مالم جبہ، استور اور زیارت میں موسم ٹھنڈا اور خوشگوار رہا جہاں درجۂ حرارت 15 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

موسمی ماہرین کے مطابق سندھ میں آئندہ چند روز کے دوران شدید گرمی اور حبس کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں مغربی سسٹم کے اثرات سے موسم نسبتاً بہتر رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں ریکاردڈکئے گئے درست درجہ حرارت ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

سوموار 4 مئی 2026 
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ
25.0 43.6 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
26.0 43.0 کراچی (شارع فیصل)
26.0 42.5 کراچی (ماڑی پور)
24.0 41.0 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
25.5 40.5 حیدرآباد (شہر)
23.0 40.0 ٹنڈو جام
24.0 41.0 میرپور خاص
24.0 41.5 نوابشاہ
25.0 40.5 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
24.0 39.5 سکّھر (ائیرپورٹ)
26.0 39.5 روہڑی
26.0 40.5 جیکب آباد
25.5 40.5 لاڑکانہ
22.5 40.5 موئنجو دڑو
24.5 41.5 دادو
25.0 41.5 بدین
25.0 43.5 ٹھٹّھہ
24.5 42.5 چھور (عمرکوٹ)
24.0 42.5 مٹّھی (تھرپارکر)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ وفاقی دارالحکومت
17.0 28.0 اسلام آباد (شہر)
18.4 31.0 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
30.0 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ پنجاب
20.0 27.0 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
21.2 28.0 راولپنڈی (ویسٹریج)
18.0 27.0 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
20.0 30.0 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
9.8 16.4 مری
16.0 30.5 چکوال (بھون)
18.5 34.5 اٹک
19.0 32.0 پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
20.2 31.0 سیالکوٹ (شہر)
21.9 30.5 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
15.0 31.2 جہلم
21.2 33.4 لاہور (ائیرپورٹ)
21.5 33.5 لاہور (شہر)
21.0 33.5 گوجرانوالہ
20.5 32.7 منڈی بہاؤالدّین
20.5 34.0 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
21.5 35.0 جھنگ
21.0 34.5 سرگودھا (ائیربیس)
18.1 34.2 جوہرآباد
18.5 36.0 نورپورتھل
24.0 34.0 ڈی جی خان
21.5 35.5 ساہیوال
22.3 35.5 ملتان (ائیرپورٹ)
23.5 37.5 بہاولنگر
24.5 36.7 بہاولپور (شہر)
22.7 37.5 خانپور (رحیم یار خان)
22.0 30.0 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
24.0 صادق آباد
کم سے کم زیادہ سے زیا صوبہ خیبر پختونخواہ
19.5 32.0 پشاور (ائیرپورٹ)
17.5 32.0 پشاور (گالف کلب)
19.3 31.5 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
21.2 35.5 ڈی آئی خان (شہر)
19.0 33.0 بنّوں
10.5 22.5 ایبٹ آباد (کاکول)
نتھیا گلی
13.0 25.5 بالاکوٹ
11.0 29.0 سیدو شریف (مینگورہ)
7.2 25.0 چترال
11.0 27.0 دروش
7.0 25.5 دیر
6.0 23.0 پاراچنار
3.5 18.0 کالام
6.0 15.0 مالم جبّہ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
9 23.5 گلگت
5.5 18 گوپس
6.1 20.3 سکردو
4 16.5 استور
بابوسر
12.6 25.3 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
14 26 مظفّرآباد (شہر)
12 24 گڑھی دوپٹّہ
17.9 29 کوٹلی
10 19.3 راولاکوٹ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ بلوچستان
10.5 28.5 کوئٹہ (سمنگلی)
13.5 28.0 کوئٹہ (بریوری)
8.0 24.0 قلّات
17.5 31.0 بارکھان
16.5 31.5 خضدار
17.5 34.0 پنجگور
23.0 42.0 سبّی
22.0 43.5 بیلا (لسبیلہ)
19.5 37.5 دالبندین
22.0 36.5 نوکنڈی
23.5 42.0 گوادر
24.0 41.0 پسنی
24.0 41.0 اورماڑا
25.0 40.0 جیوانی
25.0 44.5 تربت
12.5 29.5 ژوب
3.5 20.2 زیارت

About amnausmani

Check Also

3 مئی 2026 : ملک کے بالائی علاقوں میں شدید آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری ؛ کوہاٹ میں ٹینس بال سائز اولے، میانوالہ، پنڈی گھیب ضلع اٹک میں 96 کلومیٹر ، چٹی شیخان سیالکوٹ میں 85 کلو میٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ ریکارڈ۔

ملک کے بالائی، وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں طاقتور موسمی نظام کے زیرِ اثر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے