Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ماہانہ پیشگوئی (مئی 2026): گرمی، تیز دھوپ اور گرد کے طوفان متوقع!

ماہانہ پیشگوئی (مئی 2026): گرمی، تیز دھوپ اور گرد کے طوفان متوقع!

 

خلاصہ:
⏺️ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہونے کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں معمول سے زیادہ بارش متوقع ہیں۔
⏺️ ملک بھر میں درجہ حرارت مجموعی طور پر معمول کے مطابق رہنے کی توقع تاہم مئی کے دوسرے نصف حصّے میں 1 سے 2 گرمی کی لہریں (heatwaves) متاثّر کرنے کا امکان ہے۔
⏺️ پورے ماہ کے دوران وقفے، وقفے سے شدید گرج چمک اور آندھی کیساتھ ژالہ باری جیسی موسمی صورتحال مختلف علاقوں میں رونما ہوتے رہنے کا امکان ہے۔

✅ موسم کا حال نے جدید ترین لانگ رینج موسمیاتی ماڈل ریپڈ ای سی ایم ڈبلیو ایف کی مدد مئی 2026 کی ماہانہ موسمی پیشگوئی تیّار کی ہے۔

تفصیلات:
🌩️🌀 گرج چمک کے طوفان اور آندھیاں:
رواں ماہ مغربی ہواؤں کے 3 سے 4 سلسلے ملک پر اثر انداز ہونے کی توقع ہے، جس سے خیبرپختونخواہ، سابقہ فاٹا، پنجاب، آزاد کشمیر، شمالی اور مغربی سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں طاقتور طوفانِ بادوباراں بننے کے امکانات ہیں۔

یاد رہے کہ مئی میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار والی آندھیاں غیر معمولی نہیں ہوتیں، اس لئے شدید طوفان کی صورت میں موسمی انتباہ کے ذریعے آگاہ کر دیا جاۓ گا۔

⦿ اگلے 7 دنوں کی موسمی صورتحال:
مئی کے پہلے ہفتے میں مغربی ہواؤں کے سلسلوں کی وجہ سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور گرد آلود آندھیاں جاری رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ مہینے کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں 1 سے 2 گرمی کی لہریں متوقع ہیں، جس دوران سندھ کے وسطی اور مغربی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

🌧️ بارشوں کی ممکنہ صورتحال:
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہونے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی خیبرپختونخواہ اور شمالی آزاد کشمیر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان کے چند علاقوں میں بھی کہیں کہیں معمول سے زیادہ بارش ہو سکتی ہیں۔
مئی میں عمومی طور پر بارشیں ہر علاقے میں یکساں نہیں ہوتیں، لہٰذا کہیں بارش زیادہ جبکہ کئی مقامات پر کم یا شاید بالکل بھی نہ ہو۔

🌡️ درجہ حرارت کی ممکنہ صورتحال:
رواں مہینے کے دوسرے نصف حصّے میں موسم بالخصوص گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔
15 سے 21 مئی کے دوران حبس کی کیفیت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ مئی کے آخری 10 دنوں میں خلیجِ بنگال سے نمی آنے کے باعث موسم مزید گرم اور مرطوب ہو سکتا ہے۔

🌡️ اوسطاً درجہ حرارت کی ممکنہ صورتحال:
پنجاب، خیبرپختونخواہ، شمالی سندھ اور مشرقی بلوچستان کے صحرائی علاقوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 2 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں اور بلوچستان کے بلند مقامات پر اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری تک زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
ساحلی سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔

✅ ہوا میں نمی کا تناسب اور ہواؤں کی اوسطاً رفتار بھی مجموعی طور پر معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔
⦾ پورے ماہ کی پیشگوئی، موسمی الرٹس، انتباہ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے ہمارا فیس بک پیج فالو کریں!

About amnausmani

Check Also

1 مئی 2026 : پوٹھوہار سمیت بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، سوات کے بعض علاقوں میں شدید ژالہ باری

 ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش ہوئی، جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے