ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش ہوئی، جس کے باعث ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا۔ خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، راولپنڈی، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض مقامات پر آندھی اور تیز جھکڑ بھی چلے۔ سوات کے چند علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی جس سے مقامی طور پر فصلوں و دیگر املاک کو نقصان کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
ہمارے مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا۔ بحر یہ ٹاؤن فیز 8 راولپنڈی میں 58 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ اسلام آباد کے میانہ تھب زون 5 میں 61 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ ریکارڈ کیے گئے۔ اس کے علاوہ بحر یہ ٹاؤن فیز 2 راولپنڈی میں 57 اور جاتی (سجاول) میں 51 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آزاد کشمیر میں بندی عباس پور کے مقام پر سب سے زیادہ 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ خیبر پختونخوا کے علاقے چیراٹ میں 22 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسلام آباد سید پور میں 14 ملی میٹر، راولاکوٹ میں 8 ملی میٹر، مالم جبہ میں 8 ملی میٹر اور گوجرانوالہ میں موجود ہماری رین گیج پر 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، پاراچنار، پتن، کالام اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی،جس سے بالائی علاقوں میں موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیا۔ تیز ہواؤں اور بارش کے باعث کئی علاقوں میں دن کے درجۂ حرارت میں نمایاں کمی محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات اور ہماری رین گیجز و موسمی اسٹیشنز پر بارش و ہوا کی رفتار ذیل کی فہرست سے جانئیے
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 48 | 4 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 57 | – | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| – | 3 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 39 | TR | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 58 | 1 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| – | 5 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 44 | 5 | دھمیال ائربیس، راولپنڈی |
| – | – | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| – | 3 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
| 61 | TR | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 59 | 2 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| – | 4 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| 41 | 2 | مرید، چکوال |
| – | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک | |
| – | 2 | ایگریکلچر آفس، کرک |
| – | 1 | پرتہ کلی , مہمند |
| 45 | – | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| 43 | – | شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) |
| 51 | – | جاتی (سجاول) |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
| 0.5 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) | |
| 1 | سوان گارڈن (اسلام آباد) | |
| 6 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد | |
| 6 | آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد | |
| 9 | سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ | |
| – | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں- | |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب | |
| 6 | چکوال (بھون) | |
| 6 | اسلام آباد شہر | |
| 52 | 2 | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
| 1 | اسلام آباد گولڑہ | |
| 14 | اسلام آباد سید پور | |
| 8 | جہلم | |
| 1 | مری | |
| 4 | راولپنڈی پیرودھائی | |
| 1 | راولپنڈی گوالمنڈی | |
| 6 | راولپنڈی شمس آباد | |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان | |
| 5 | استور | |
| 2 | بگروٹ | |
| 43 | بندی عباس پور | |
| 5 | بونجی | |
| TR | چلاس | |
| 2 | ڈولیان( وادی نیلم ) | |
| 6 | دہولی | |
| 6 | گڑھی دوپٹہ | |
| 3 | کوٹلی | |
| 8 | راولا کوٹ | |
| 2 | سکردو | |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ | |
| 22 | چیراٹ | |
| 2 | کاکول | |
| 1 | کالام | |
| 8 | مالم جبہ | |
| 7 | مامد گٹ | |
| 4 | مہمند ڈیم | |
| 6 | پاڑاچنار | |
| 5 | پتن |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال