Home / بارش پر رپورٹ / 25 اپریل 2025 : مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر ملک میں بارشیں، مختلف علاقوں میں گرج چمک اور چند مقامات پر ژالہ باری و تیز ہوائیں ، سب سے زیادہ بارش 19 ملی میٹر ریکارڈ

25 اپریل 2025 : مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر ملک میں بارشیں، مختلف علاقوں میں گرج چمک اور چند مقامات پر ژالہ باری و تیز ہوائیں ، سب سے زیادہ بارش 19 ملی میٹر ریکارڈ

پیشگوئی کے مطابق  ایک کمزور مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشہوئی۔ جس کے دوران کئی مقامات پر گرج چمک  کے طوفان بھی بنے جس کے ساتھ بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ سندھ کے گورکھ ہل اسٹیشن پر ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی،  جبکہ میانوالی، کوہاٹ، ہنگو، تیراہ، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، سکردو، لکی مروت، پشاور، دیر، ڈی جی خان، سوات، بحرین (سوات)، فاضل پور اور دیگر علاقوں میں ہلکی تا معتدل بارش ریکارڈ کی گئی۔

پوٹھوہار ریجن میں تیز ہوائیں بھی  چلیں، جہاں ہوا کے جھکڑ 58 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کیے گئے، ہلکی بارش و تیز ہواؤں  سے موسم قدرے خوشگوار ہو گیااور گرمی کی شدت میں کمی آئی۔

بارش کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ بارش استور اور مظفرآباد شہر میں 19 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ اپر دیر میں 18 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ مظفرآباد ایئرپورٹ (17 ملی میٹر)، ہنزہ (14 ملی میٹر) اور ڈی جی خان (12 ملی میٹر) میں بھی قابلِ ذکر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دیگر علاقوں میں گلگت، سکردو، گڑھی دوپٹہ، کالام، پتن اور پاڑاچنار سمیت مختلف شہروں میں ہلکی سے معتدل بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں صرف بوندا باندی رپورٹ ہوئی۔

مجموعی طور پر یہ بارشیں گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بنی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
1 اٹک
12 ڈیرہ غازی خان شہر
TR فیصل آباد
1 اسلام آباد شہر
1 اسلام آباد سید پور
TR ملتان شہر
1 مری
1 راولپنڈی چکلالہ
3 راولپنڈی نیو کٹاریاں
1 راولپنڈی شمس آباد
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
19 استور
5 بگروٹ
1 بونجی
2 چلاس
2 دہولی
10 گڑھی دوپٹہ
8 گلگت
1 گوپس
2 ہجیرہ
14 ہنزہ
17 مظفر آباد ہوائی اڈہ
19 مظفر آباد شہر
4 راولا کوٹ
10 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
3 بالاکوٹ
1 چیراٹ
6 چترال
18 اپردیر
1 دروش
10 کالام
5 لنڈی کوتل
7 لوئر دیر
5 مالم جبہ
11 مامد گٹ
1 مہمند ڈیم
4 میر کھانی
10 پاڑاچنار
12 پتن
TR پشاور ہوائی اڈہ
TR پشاور شہر
1 سیدو شریف
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
TR کوئٹہ سمنگلی
1 زیارت

About amnausmani

Check Also

23 اپریل 2026 : ملک بھر میں شدید گرمی برقرار، تربت میں درجۂ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی شدید گرمی  برقرار رہی اور درجۂ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے