Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 25 اپریل 2026 : ملک بھر میں شدید گرمی کی شدت میں اضافہ، سندھ اور بلوچستان میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا، مختلف شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

25 اپریل 2026 : ملک بھر میں شدید گرمی کی شدت میں اضافہ، سندھ اور بلوچستان میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا، مختلف شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج شدید گرمی مزید شدت اختیار کر گئی اور درجۂ حرارت کئی مقامات پر معمول سے بہت زیادہ ریکارڈ ہوا۔ سندھ کے اندرونی علاقوں میں گرمی اپنے عروج پر رہی، جہاں نوابشاہ میں 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، دادو اور موئن جو دڑو میں 44 جبکہ پڈعیدن، سکھر اور جیکب آباد میں 43ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد درجۂ حرارت ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں سمندری اثر کے باعث موسم نسبتاً معمول کے قریب رہا۔

پنجاب کے وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی شدید گرمی برقرار رہی، جہاں لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان ڈویژن میں درجۂ حرارت 40 سے 41.5ڈگری تک پہنچ گیا، جو کہ معمول سے نمایاں زیادہ ہے۔ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرم تا شدید گرم جبکہ بالائی علاقوں میں موسم نسبتاً ٹھنڈا اور خوشگوار رہا۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجۂ حرارت معمول کے مطابق یا قدرے کم رہا، جبکہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں خصوصاً تربت اور سبّی میں شدید گرمی برقرار رہی، جہاں درجۂ حرارت 43 سے 43.5  تک ریکارڈ کیا گیا۔

آج ملک کا گرم ترین شہر نوابشاہ 44.5  رہا، جبکہ دیگر گرم ترین مقامات میں دادو اور موئن جو دڑو 44 ڈگری، پڈعیدن، سکھر، جیکب آباد اور تربت 43–43.5 ڈگری شامل رہے۔

مجموعی طور پر ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور آنے والے دنوں میں بھی اس میں اضافے کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درست درجہ حرارت دی گئی فہرست سے جانئیے۔

ہفتہ 25 اپریل 2026 
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ
24.5 35.0 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
25.5 34.0 کراچی (شارع فیصل)
25.0 34.5 کراچی (ماڑی پور)
25.0 40.7 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
25.3 41.5 حیدرآباد (شہر)
24.5 41.0 ٹنڈو جام
24.0 41.5 میرپور خاص
25.5 44.5 نوابشاہ
25.0 43.5 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
25.5 43.0 سکّھر (ائیرپورٹ)
27.0 43.0 روہڑی
27.0 43.0 جیکب آباد
25.0 43.0 لاڑکانہ
23.0 44.0 موئنجو دڑو
26.5 44.0 دادو
24.5 40.5 بدین
25.0 37.0 ٹھٹّھہ
23.5 42.0 چھور (عمرکوٹ)
23.0 43.0 مٹّھی (تھرپارکر)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ وفاقی دارالحکومت
19.5 34.5 اسلام آباد (شہر)
20.0 33.0 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
34.5 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ پنجاب
20.5 34.5 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
22.7 35.5 راولپنڈی (ویسٹریج)
17.5 34.5 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
19.5 35.5 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
12.0 22.5 مری
17.5 35.0 چکوال (بھون)
19.0 35.5 اٹک
19.5 34.5 پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
22.3 40.0 سیالکوٹ (شہر)
23.1 37.5 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
22.8 37.5 جہلم
25.5 40.0 لاہور (ائیرپورٹ)
26.2 40.0 لاہور (شہر)
22.5 40.0 گوجرانوالہ
22.2 40.5 منڈی بہاؤالدّین
23.0 39.0 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
23.5 40.0 جھنگ
24.0 40.0 سرگودھا (ائیربیس)
23.0 39.5 جوہرآباد
22.7 40.5 نورپورتھل
22.5 38.4 ڈی جی خان
25.8 40.8 ساہیوال
26.2 40.2 ملتان (ائیرپورٹ)
26.0 41.0 بہاولنگر
27.8 41.0 بہاولپور (شہر)
24.6 40.3 خانپور (رحیم یار خان)
27.5 41.5 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
24.5 41.0 صادق آباد
کم سے کم زیادہ سے زیا صوبہ خیبر پختونخواہ
18.0 35.0 پشاور (ائیرپورٹ)
16.8 34.5 پشاور (گالف کلب)
16.5 33.0 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
24.0 38.0 ڈی آئی خان (شہر)
22.5 36.0 بنّوں
14.4 28.5 ایبٹ آباد (کاکول)
نتھیا گلی
16.5 30.5 بالاکوٹ
14.0 30.0 سیدو شریف (مینگورہ)
10.3 25.9 چترال
10.5 27.5 دروش
9.0 26.7 دیر
9.0 23.5 پاراچنار
6.0 20.0 کالام
8.0 16.0 مالم جبّہ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
9 23.5 گلگت
7 19.5 گوپس
7.2 18.1 سکردو
5.5 15.5 استور
بابوسر
15.9 30.3 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
16.5 30.5 مظفّرآباد (شہر)
15 29.3 گڑھی دوپٹّہ
21 34.7 کوٹلی
10.6 24.7 راولاکوٹ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ بلوچستان
14.0 30.5 کوئٹہ (سمنگلی)
16.0 30.0 کوئٹہ (بریوری)
11.0 28.0 قلّات
21.0 34.0 بارکھان
20.5 34.5 خضدار
20.0 38.0 پنجگور
26.0 43.0 سبّی
23.0 42.5 بیلا (لسبیلہ)
17.5 39.0 دالبندین
21.0 40.5 نوکنڈی
23.5 36.5 گوادر
24.5 35.5 پسنی
22.5 32.0 اورماڑا
23.5 36.0 جیوانی
23.5 43.5 تربت
15.0 32.0 ژوب
7.0 21.2 زیارت

 

About amnausmani

Check Also

24 اپریل 2026 : اپریل کے آخری ہفتے میں متوقع شدید گرمی، گرج چمک اور آندھی  کی صورت میں کاشتکاروں کے لئے رہنمائی 

    شدید گرمی میں صبح اور شام کے اوقات میں فصلوں کو باقاعدگی سے  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے