Home / بارش پر رپورٹ / 4 اپریل 2026 : ملک بھر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشیں، ،ژالہ باری اور بلند پہاڑی مقامات پر برفباری، چیراٹ میں 101 ملی میٹر اور شیخ ماندہ کوئٹہ میں100 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

4 اپریل 2026 : ملک بھر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشیں، ،ژالہ باری اور بلند پہاڑی مقامات پر برفباری، چیراٹ میں 101 ملی میٹر اور شیخ ماندہ کوئٹہ میں100 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

 پیشگوئی کے عین مطابق ایک انتہائی طاقتورمغربی ہواؤں کا سلسلہ جو ملک پر پچھلے 3 روز سے بارش برسانے کا سبب بن رہا ہے، اپنی پوری شدت کے ساتھ اثر انداز ہوا۔⛈️⚡ جس کے باعث مختلف علاقوں میں بار بار گرج چمک کے طوفان بنتے رہے اور  ملک کے بیشتر علاقوں میں  تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ ملک میں سب سے زیادہ بارش چیراٹ میں 101 ملی میٹر، کوئٹہ (شیخ ماندہ) میں 100 ملی میٹر اور راولا کوٹ میں 51 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جو اس مضبوط سسٹم کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسمعیل خان ، میانوالی، فورٹ منرو، یکبئی ٹاپ اور گردو نواح  میں شدید ژالہ باری بھی دیکھی گئی 🌨️❄️ جس سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔مسلسل جاری بارشوں سے  ملک  کے مختلف مقامات پر لوگوں کی دیگر املاک کو  بھی نقصان پہنچا۔

ہ پنجاب اور پوٹھوہار کے علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں 🌬️💨۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر 59 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں ریکارڈ کی گئیں، جو اس سلسلے کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔   🌦️۔
بلوچستان میں جاری کئی دن کی بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے تک انکی رصدگاہوں پر ریکارڈ بارش کی فہرست ذیل سے ملاحظہ کریں۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
35 اٹک
5 بہاولنگر
TR بہاولپور ائرپورٹ
1 بہاولپور شہر
14 بھکر
21 چکوال (بھون)
40 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
11 ڈیرہ غازی خان شہر
33 فیصل آباد
6 گوجرنوالا
24 گجرات
16 حافظ آباد
42 اسلام آباد شہر
20 اسلام آباد ہوائی اڈہ
28 اسلام آباد گولڑہ
44 اسلام آباد سید پور
1 جھنگ
18 جہلم
22 جوہر آباد
12 کروڑ(لیہ)
3 قصور
4 خانپور
8 لاہور ہوائی اڈہ
3 لاہور شہر
19 منڈی بہاؤالدین
22 منگلا
6 ملتان ائر پورٹ
8 ملتان شہر
48 مری
5 نور پور تھل
3 اوکاڑہ
15 رحیم یار خان
35 راولپنڈی چکلالہ
22 راولپنڈی کچہری
25 راولپنڈی پیرودھائی
19 راولپنڈی گوالمنڈی
31 راولپنڈی نیو کٹاریاں
40 راولپنڈی شمس آباد
5 ساہیوال
25 سرگودھا شہر
6 شیخوپورہ
12 سیالکوٹ کینٹ
9 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
3 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
2 استور
43 بندی عباس پور
41 برارکوٹ
12 برنا لہ
49 گڑھی دوپٹہ
1 گلگت
4 گوپس
40 کوٹلی
27 مظفر آباد ہوائی اڈہ
24 مظفر آباد شہر
51 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
45 باچا خان ہوائی اڈہ
16 بالاکوٹ
36 بنوں
101 چیراٹ
23 چترال
52 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
8 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
40 اپردیر
29 دروش
28 کاکول
35 کالام
36 لوئر دیر
58 مالم جبہ
34 مامد گٹ
30 میر کھانی
24 پاراچنار
44 پتن
45 پشاور ہوائی اڈہ
45 پشاور شہر
34 سیدو شریف
44 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
9 موئنجوداڑو
3 روہڑی
2 سکھر
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
3 دالبندین
4 قلات
1 نوشکی
3 پشین
2 کوئٹہ سمنگلی
100 کوئٹہ شیخ ماندہ
9 ژوب
7 زیارت

 

 

 

About amnausmani

Check Also

20 اپریل 2026 : گرمی کی شدت میں اضافہ، سندھ کے جنوبی علاقوں میں درجۂ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا، اپنے شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے