Home / بارش پر رپورٹ / 3 اپریل 2026 : مغربی سلسلہ ملک بھر میں پوری شدت کے ساتھ اثر انداز ۔کراچی سمیت سندھ میں موسلادھار بارشیں۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال

3 اپریل 2026 : مغربی سلسلہ ملک بھر میں پوری شدت کے ساتھ اثر انداز ۔کراچی سمیت سندھ میں موسلادھار بارشیں۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال

پیشگوئی کے عین مطابق ایک انتہائی طاقتور ویسٹرن ڈسٹربنس نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں تیز ہواؤں، شدید گرج چمک اور کئی مقامات پر ژالہ باری ریکارڈ کی گئی، خصوصاً وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں ژالہ باری دیکھنے میں آئی۔  سندھ میں خصوصاً کراچی میں نمایاں بارش دیکھنے میں آئی جہاں سرجانی ٹاؤن میں 67 ملی میٹر اور کیماڑی میں 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں 30 سے 60 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کراچی میں موسلا دھار بارش نے نظامِ زندگی بری طرح متاثر کیا جہاں سڑکیں بیٹھ گئیں، انڈر پاس زیرِ آب آ گئے اور آمدورفت معطل ہو گئی، جبکہ حیدرآباد میں بھی بادل خوب برسے۔  بلوچستان میں ناڑی ندی میں طغیانی آئی اور خاران، نصیر آباد، سبی اور زیارت میں شدید بارش ہوئی، جہاں 8 سال بعد اپریل میں برفباری نے سردی میں اضافہ کر دیا، جبکہ لسبیلہ، پسنی اور سبی میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔  خیبر پکتونخوا میں بیشتر مقامات پر بادل خوب برسے ، اور بلند پہاڑی مقامات پر ہلکی برفباری ہوئی۔پاڑاچنار،  ڈیرہ اسمعیل خان و پشاور میں نمایاں بارش ہوئی۔مجموعی طور پر سندھ، خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب میں زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جن میں کراچی کے مختلف علاقوں میں 30 سے 67 ملی میٹر، پاراچنار میں 42 ملی میٹر، کروڑ (لیہ) میں 39 ملی میٹر اور ملتان میں 37 ملی میٹر بارش شامل ہے،  شدید گرج چمک کے طوفان سندھ ،بلوچستان کے ساتھ وسطی پنجاب اور پوٹھوہار میں بنتے رہے، اس دوران وسطی پنجاب و  خطہ پوٹھوہار میں بہت تیز ہوائیں بھی چلیں۔ محکمہ موسمیات نے بہاولنگر میں 74 کلومیٹر اور ملتان میں 54 کلو میٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ ریکاردڈکئے۔جو اس فعال موسمی نظام کی شدت اور وسعت کو ظاہر کرتی ہے۔ مجموعی طور پر یہ بارشیں ایک طاقتور موسمی نظام کا نتیجہ ہیں جس نے ملک کے مختلف حصوں میں غیر یکساں لیکن مؤثر بارش برسائی۔
محکمہ موسمایت کے مطابق صبح 8 بجے تک رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کہ فہرست سے جانئیے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
5 اٹک
13 بہاولنگر
2 بہاولپور ائرپورٹ
1 بہاولپور شہر
22 بھکر
3 چکوال (بھون)
22 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
22 ڈیرہ غازی خان شہر
1 فیصل آباد
1 گجرات
2 اسلام آباد شہر
4 اسلام آباد ہوائی اڈہ
4 اسلام آباد گولڑہ
5 اسلام آباد سید پور
2 جھنگ
5 جہلم
8 جوہر آباد
39 کروڑ(لیہ)
TR قصور
1 خانیوال
6 خانپور
21 کوٹ ادو
TR لاہور ہوائی اڈہ
TR لاہور شہر
1 منڈی بہاؤالدین
4 منگلا
28 ملتان ائر پورٹ
37 ملتان شہر
4 مری
18 نور پور تھل
2 اوکاڑہ
2 رحیم یار خان
3 راولپنڈی چکلالہ
4 راولپنڈی کچہری
2 راولپنڈی پیرودھائی
1 راولپنڈی گوالمنڈی
4 راولپنڈی نیو کٹاریاں
4 راولپنڈی شمس آباد
4 ساہیوال
3 سرگودھا شہر
TR سیالکوٹ ہوائی اڈہ
TR ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
3 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
21 باچا خان ہوائی اڈہ
27 بنوں
28 چیراٹ
32 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
30 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
13 اپردیر
5 دروش
1 کالام
6 لوئر دیر
3 مالم جبہ
6 میر کھانی
42 پاراچنار
25 پشاور ہوائی اڈہ
15 پشاور شہر
1 سیدو شریف
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR بدین
1 چھور
20 حیدر آباد ہوائی اڈہ
17 حیدر آباد شہر
15 جیکب آباد
39 کراچی ہوائی اڈہ
2 خیر پور
8 لاڑکانہ
1 مٹھی
6 موئنجوداڑو
5 نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
28 پڈعیدن
3 روہڑی
10 سکرنڈ
2 سکھر
5 ٹنڈوجام
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
14 بارکھان
7 دالبندین
6 خضدار
21 لسبیلہ
1 اوڑماڑا
35 پسنی
10 کوئٹہ سمنگلی
6 کوئٹہ شیخ ماندہ
26 سبی
6 ژوب
بارش کی مقدار (mm) کراچی محکمہ موسمیات کے اسٹیشن
48 میٹ کمپلیکس کراچی
39 ائیر پورٹ(ایم او ایس)
44 جناح ٹرمینل
40 مسرور بیس
56 بحریہ ٹاؤن
40 یونیورسٹی روڈ
52 ناظم آباد
44 نارتھ کراچی
54 اورنگی ٹاون
30 گلشن حدید
67 سرجانی ٹاون
66 کیماڑی
50 گلشن معمار
35 کورنگی 25

 

About amnausmani

Check Also

20 اپریل 2026 : گرمی کی شدت میں اضافہ، سندھ کے جنوبی علاقوں میں درجۂ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا، اپنے شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے