Home / بارش پر رپورٹ / 2 اپریل 2026 : طاقتور مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، زیارت میں 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ

2 اپریل 2026 : طاقتور مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، زیارت میں 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ

پیش گوئی کے مطابق  ایک طاقتورمغربی ہواؤں کے ایک طاقتور سلسلے نے کل سے   ملک پر اثر انداز ہونا شروع کر دیا ہے ۔اس سلسلے کی وجہ سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔  سب سے زیادہ، زیارت میں 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ ژوب میں 19 ملی میٹر، بارکھان میں 15 ملی میٹر، قلات میں 13 ملی میٹر اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 7 سے 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

سندھ میں جیکب آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر بارش کی قیل مقدار ریکارڈ ہوئی۔ خیبرپختونخوا  میں جہاں ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ پر 21 ملی میٹر، پاراچنار میں 17 ملی میٹر، بنوں میں 9 ملی میٹر  بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں دہولی اور ہجیرہ میں 3،3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

یہ سلسلہ اس وقت بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم کو متاثر کر رہا ہے اور آئندہ دنوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق  صبح 8 بجے تک رصد گاہوں پر ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
3 بھکر
9 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
9 ڈیرہ غازی خان شہر
TR جوہر آباد
2 کروڑ(لیہ)
4 کوٹ ادو
1 مری
TR سرگودھا شہر
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
3 دہولی
3 ہجیرہ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
9 بنوں
11 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
21 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
1 لنڈی کوتل
TR میر کھانی
17 پاراچنار
1 وارسک ڈیم
بارش کی مقدار (mm) سندھ
14 جیکب آباد
TR کراچی ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
15 بارکھان
5 چمن
2 دالبندین
2 گوادر
13 قلات
7 خضدار
TR لسبیلہ
2 مسلم باغ
1 نوشکی
2 نوکنڈی
1 اوڑماڑا
1 پنجگور
5 پشین
10 کوئٹہ سمنگلی
7 کوئٹہ شیخ ماندہ
9 سبی
6 تربت
19 ژوب
37 زیارت

 

About amnausmani

Check Also

19 اپریل 2026 : تربت 40 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام، مختلف شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

آج ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں واضح اضافہ ہوا اور کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے