Home / بارش پر رپورٹ / 10 مارچ 2026 : بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں ہلکی بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ، پوٹھوہار میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں ریکارڈ

10 مارچ 2026 : بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں ہلکی بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ، پوٹھوہار میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں ریکارڈ

پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے،  جس کے باعث بالائی پنجاب، کشمیر  و گلگت بلتستان  اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز ہوائیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔ جس سے ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا۔

ہمارے مقامی و نجی موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز (PWS) کے مطابق سب سے نمایاں بارش خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے علاقے پرتہ کلی میں 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن (زون 4) میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

 اسی طرح ہوا کے  سب سے زیادہ تیز جھکڑ  راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں 61 کلومیٹر فی گھنٹہ اور  خانپور ڈیم کے مقام پر 53 کلومیٹر فی گھنٹہ کے ریکارڈ کئے گئے۔

ہمارے موسمی اسٹیشنز و رین گیجز پر ریکارڈ بارش کی مکمل مقدار ذیل کی فہرست میں دیکھی جا سکتی ہے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
37 1 راولپنڈی: ویسٹریج 1
44 NR بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
40 1 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
44 1 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
61 TR بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
39 1 گلشن آباد، راولپنڈی
46 1 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
50 1 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
50 2 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
37 TR میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
41 1 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
2 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
5 پرتہ کلی , مہمند
51 2 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
2 ڈھنڈاو (مردان)
43 1 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
53 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
2 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
2 سواں گارڈن ، اسلام آباد
3 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
2 کسران، پنڈی گھیب، اٹک
1 ڈسٹرک ڈائریکٹر ایگریکلچر آفس (کرک)

محکمہ موسمیات کی رصدگاہوں کے مطابق مغربی ہواؤں کے اس سلسلے کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض بالائی علاقوں میں نسبتاً زیادہ بارش ہوئی۔ چند علاقوں سے ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش استور میں 33 ملی میٹر جبکہ پاراچنار میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ دیگر نمایاں مقامات میں کالام میں 19 ملی میٹر، پتن میں 16 ملی میٹر، چترال میں 8.1 ملی میٹر اور مری میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے دیگر اسٹیشنز پر ریکارڈ بارش کی مکمل تفصیل ذیل کی فہرست میں دیکھی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
4 اٹک
2 اسلام آباد شہر
1 اسلام آباد ہوائی اڈہ
TR جہلم
7 مری
3 راولپنڈی چکلالہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
33 استور
3 بگروٹ
6 بونجی
4 چلاس
9 گڑھی دوپٹہ
5 گلگت
3 ہنزہ
1 کوٹلی
6 مظفر آباد ہوائی اڈہ
6 مظفر آباد شہر
4 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
2 باچا خان ہوائی اڈہ
1 بالاکوٹ
4 چیراٹ
8.1 چترال
7 اپردیر
2 دروش
8 کاکول
19 کالام
8 لوئر دیر
6 مالم جبہ
2 میر کھانی
30 پاراچنار
16 پتن
2 پشاور ہوائی اڈہ
1 پشاور شہر
2 تخت بھائی

About amnausmani

Check Also

25 فروری 2025 : موسم بہار میں گندم پر ممکنہ کیڑوں کے حملے سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر

اطلاع برائے کاشتکارانِ گندم نحکمہ زراعت توسیع، ضلع کرک تمام کسان حضرات کو مطلع کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے