ستمبر 2025 کا جائزہ /موسمی پیشگوئی: معمول سے زیادہ سے بہت زیادہ بارشیں – ستمبر میں پوسٹ مون سون میں شدید بارشوں کا قوی امکان!
جدید ترین موسمیاتی ماڈل ECMWF کی بنیاد پر، Weather Busters Pakistan موسم کا حال کے ایڈمن نے ستمبر 2025 کی پیشگوئی ہے۔
⦿ ستمبر کا پہلا ہفتہ:
بالائی پنجاب اور کشمیر کے مختلف مقامات پرمون سون کی شدید بارشیں ہوئیں ۔ مونسون کی نمی سے بھرپور ہوائیں آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کا باعث بنیں گی ، جس کے بعد ملک کے شمال مشرقی حصوں کو چھوڑ کر باقی بیشتر پاکستان سے مون سون کے انخلا کا امکان ہے۔ ہفتے کے آخر میں راجستھان پر بننے والا ہوا کے ایک کم دباؤ کا نظام مشرقی سندھ اور پنجاب کو متاثر کرے گا ۔ جہاں مختلف مقامات پر کل 50 تا 100 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔

ستمبر کی موسمی سرگرمیوں کی تفصیلات :
🌧 بارشیں: ECMWF ماڈل کے مطابق ستمبر میں پاکستان میں معمول سے زیادہ سے بہت زیادہ بارشوں کے امکانات ہیں (اپنے علاقے کی مجموعی بارش دیکھنے کے لیے نقشہ 1 اور 2 ملاحظہ کریں)۔ زیادہ تر بارشیں اس ماہ کے پہلے 15 دنوں میں متوقع ہیں، جبکہ آخری 10 یا 12 دن خشک یا کم بارش والے ہوں گے۔
💨 مغربی سسٹمز (WDs): اس ماہ 3 سے 5 مغربی ہواؤں کے سلسلے متوقع ہیں ، جو ستمبر کے معمول اوسط سے کم ہیں۔
🌧 سندھ اور بلوچستان میں: ملک کے جنوبی نصف حصے، خاص طور پر سندھ کے مشرقی علاقوں میں مجموعی طور پر معمول کے مطابق یاسے معمول سے قدرے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ صرف بلوچستان کے شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں میں اس ستمبر ایک یا دو مرتبہ بارش کا امکان ہے جبکہ باقی صوبے میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب، کشمیر اور کے پی کے میں:
آئندہ چند دنوں میں بارشوں میں کمی واقع ہوگی ، کیونکہ کوئی فعال مغربی سسٹم (WD) متوقع نہیں۔ اگلا (WD) مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی وسطِ ستمبر سے پہلے متوقع نہیں ہے۔ عمومی طور پر ، کے پی کے میں موسم غیر سرگرم رہے گا۔ ہلکی سے درمیانی بارش کے علاوہ ، صوبے میں زیادہ تر موسم صاف سے جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب اور کشمیر سے مون سون آئندہ ایک ہفتے سے 10 دنوں کے اندر ختم ہونے کا امکان ہے ۔اس ماہ کے وسط میں آنے والی مغربی سلسلے WD کے دوران تیز ہواؤں کے چلنے کے ساتھ گرج چمک کے طوفان کے دوران اولے بھی پڑ سکتے ہیں۔ اگست میں بارشوں کی باقاعدگی جو دیکھی گئی تھی، اب بتدریج کم ہو جائے گی اور موسم زیادہ تر خشک و گرم رہنے کا امکان ہے۔

☀️ اوسط درجہ حرارت:

☀️ زیادہ تر جنوبی اور وسطی خیبرپختونخواکے میدانی علاقوں، جنوبی مغربی پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت معمول کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا اس سے2 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، پوٹھوہار، پنجاب کے مشرقی حصوں، کشمیر اور ساحلی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے3 ڈگری کم رہنے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مشرقی علاقے معمول سے 2 ڈگری تک کم درجہ حرارت کے ساتھ نسبتاً ٹھنڈے رہیں گے۔
📍 اپنے علاقے کے درجہ حرارت کو دیکھنے کے لیے اس ماہ کے نقشہ 3 اور 4 ملاحظہ کریں۔
⦾ ہماری پیج کو لائیک کریں اور پورے مہینے کی پیشگوئی حقیقت سے پہلے حاصل کریں۔ مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ جُڑے رہیں! 🌧
Weather Busters Pakistan موسم کا حال