گزشتہ شام لاہور کے چند شمالی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی، جبکہ شہر کے جنوبی اور مغربی علاقے بارش سے محروم رہے۔ یہی بادل آگے بڑھ کر سیالکوٹ، شیخوپورہ اور منڈی بہاؤالدین میں بارش برسانے کا سبب بنے۔سیالکوٹ میں طویل عرصے بعد اچھی بارش ہوئی۔
رات کو خطہ پوٹھوہار میں بادلوں کے بننے کا عمل شروع ہوا ، مونسون کی مرطوب ہواؤں کو مغرب سے آنے والی ہوا سے طاقت ملی، تو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ چند علاقوں میں تیز آندھی بھی چلی۔
اسلام آباد میں ائرپورٹ اور ٹیکسلا بائی پاس کے گردونواح میں شدید آندھی کے باعث درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ تیز آندھی اسلام آباد ائیر پورٹ پر 78 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ سب سے زیادہ بارش لاہور کے ہوائی اڈے پر 74 ملی میٹر اور 56 کلو میٹر کی تیز ہوا بھی ریکارڈ کی گئی۔ سیالکوٹ میں بھی بادل خوب برسے ،جہاں محکمہ موسمیات کے مطابق 50 ملی میٹر بارش سیالکوٹ ہوائی اڈے پر ریکارڈ کی گئی۔

ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش لاہور کینٹ میں 68 ملی میٹر کے ساتھ 69 کلو میٹر کی آندھی بھی ریکارڈ ہوئی۔ اسلام آباد میں سب سے زیادہ بارش سواں گارڈن میں 25 ملی میٹر اور روالپنڈی میں چکلالہ سکیم 3 میں 20 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
کشمیر میں بھی چند مقامات پر بادل برسے۔سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں 28 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں اور ہمارے موسمی اسٹیشنز و رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار اور ہوا کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 2 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 | |
| 50 | 9 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 20 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی | |
| 51-NW | 1.3 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 7 | گلشن آباد، راولپنڈی | |
| 44 | 7 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 44-N | 2.8 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
| 35-SSE | 12 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 46-SSW | 4 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| TR | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) | |
| 4 | سمبریال ، سیالکوٹ | |
| 39 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) | |
| 69-NE | 68 | لاہور (کینٹ) |
| 57-NNE | 5 | شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) |
| 1.8 | خانپورڈیم | |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
| 15 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) | |
| 25 | سواں گارڈن ، اسلام آباد | |
| 10 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد | |
| — | — | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں |
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 12 | گجرات | |
| 13 | اسلام آباد شہر | |
| 78 | 20 | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
| 1 | اسلام آباد سید پور | |
| 1 | جہلم | |
| 2 | قصور | |
| 56 | 74 | لاہور ہوائی اڈہ |
| 41 | لاہور شہر | |
| TR | منڈی بہاؤالدین | |
| 25 | منگلا | |
| 6 | ناروال | |
| 22 | راولپنڈی چکلالہ | |
| 17 | راولپنڈی کچہری | |
| 19 | راولپنڈی پیرودھائی | |
| 31 | راولپنڈی شمس آباد | |
| 12 | شیخوپورہ | |
| 21 | سیالکوٹ کینٹ | |
| 50 | سیالکوٹ ہوائی اڈہ | |
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| 3 | بندی عباس پور | |
| 28 | گڑھی دوپٹہ | |
| 2 | راولا کوٹ | |
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| 1 | مردان |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال