مون سون 2025 کی تفصیلی پیش گوئی (جولائی کا موسمی جائزہ)
اچھی خبر: شمالی پاکستان میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، جبکہ ملک کے جنوبی حصوں میں کم بارش ہونے کی توقع۔
پیش گوئی کی بنیاد: ویدر بسٹر پاکستان کے منتظم نے ECMWF کے جدید ترین موسمی ماڈلز کی مدد سے یہ پیش گوئی تیار کی ہے۔
تفصیلات۔
جڑواں شہروں (اسلام آباد/راولپنڈی) میں مون سون کا آغاز معمول سے دو ہفتے پہلے 23 جون کو شروع ہوا۔ شمال مشرقی پنجاب میں مون سون معمول سے ایک ہفتہ پہلے 25 جون کو پہنچا ۔
بارشوں کا جائزہ:
ویدر بسٹر پاکستان کے تجزیے کے مطابق، ECM کے لانگ رینج فورکاسٹ کے تحت جولائی میں پاکستان کے بیشتر علاقوں میں زیادہ تر علاقوں میں بارشوں کی مقدار معمول کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے شمالی اور وسطی حصوں میں معمول سے زائد بارشیں ہو سکتی ہیں ، جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے۔

علاقائی تفصیلات:
- شمالی پنجاب، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخوا میں معمول سے 20 فیصد زیادہ بارش ہو نے کاامکان ہے۔ خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد اور پہاڑی علاقوں میں کئی دن اور معمول سے زائد بارش ہونے کا امکان ہے۔ جس سے ان علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
- خیبر پختونخوا کے مشرقی پہاڑی علاقوں جیسے ہزارہ، ملاکنڈ اور آزاد کشمیر میں بھی معمول سے زائد بارش ہونے کا امکان ہے۔ تاہم وادی پشاور اور صوبے کے جنوبی علاقوں میں عمعمول سے کم بارش ہونے کا امکان نظر آتا ہے۔
- جنوبی پنجاب میں خاص طور پر جنوب مشرقی علاقوں جیسے بہاولپور میں معمول سے کم بارش ہونےکا امکان ہے، جبکہ ملتان اور ڈی جی خان/راجن پور میں بارشیں معمول کے مطابق ہونے کی توقع ہے۔

- سندھ میں مون سون معمول کے مطابق مقرر ہ وقت پر شروع ہوگا۔ کراچی سمیت صوبے کے جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں جولائی میں کم بارش ہونے کا امکان ہے۔
- بلوچستان کے مشرقی پہاڑی علاقوں میں اس سال معقول بارش ہو سکتی ہے۔ مون سون کے بادل بلوچستان کے جنوب مغربی چاغی صحرا تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔
سیلاب کا خطرہ:
پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور ملک کے وسطی حصوں میں دریاؤں، ندی نالوں اور شہری علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ مون سون کے دوران ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

درجہ حرارت کی پیش گوئی:
جولائی کے پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ گرمی متوقع ہے۔ جولائی کے دوسرے ہفتے سے شمالی اور مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول کے درجہ حرارت سے کچھ کم رہے گا۔

تکنیکی تجزیہ:
انڈین اوشن ڈائی پول (IOD) فی الحال غیر جانبدار ہے لیکن جولائی تک منفی ہونے کا امکان ہے۔ اس سے مون سون سیزن میں بارشوں کے غیر معمولی دور اور خشک ادوار آ سکتے ہیں۔ 74 فیصد امکان ہے کہ 2025 کے موسم گرما (جون-اگست) میں ENSO غیر جانبدار رہے گا۔
مزید معلومات کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں اور موسمی اپ ڈیٹس حاصل کرتے رہیں!
🌧 موسم کا حال – Weather Busters Pakistan 🌩️
Weather Busters Pakistan موسم کا حال