مون سون میں ہونے والی بارشوں کے دوران اور بعد میں فصلوں اور باغات کی نگہداشت اور رہنمائی:
1. جتنا جلدی ہوسکتا ہے کھیتوں اور باغات سے بارش کا پانی نکالنے کا بندوبست کریں۔
2. کھیتوں میں زیادہ پانی زیادہ دیر رہنے کی وجہ سے فصلوں اور باغات میں نائٹروجن کی کمی ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے پیلا پن پیدا ہونے لگتا ہے، اس کو دور کرنے کے لیے نائٹروجنی کھاد کو شام کے وقت گیلی زمین میں بکھیر دیں۔
3. باغات میں بارش سے متاثرہ پھل یا زیادہ پکا ہوا پھل جو مارکیٹ کے قابل نہیں ہے۔ اکھٹا کرکے کھیت میں دفنا دیں۔ تاکہ بیماریاں پھیلانے کا سبب نہ بنیں۔
4. جس فصل میں پانی کھڑا ہوگیا ہے۔ وتر آنے پر اس میں گوڈی کریں یا ہل چلائیں تاکہ زمین کا بخار نکل سکے۔
5. باغات میں جڑوں کی بیماری کی روک تھام کے لیے اچھے پھپھوندی کش زہر کا استعمال کریں۔
6. سبزیوں اور میواجات میں فروٹ فلائی کا حملہ شدید ہوسکتا ہے۔ جس کا تدارک کرنےکے لیے ممکنہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
7. فصلوں اور باغات میں رس چوسنے والے حشرات کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اپنے کھیتوں کا معائنہ کریں اور ضرورت پڑنے پر محکمہ زراعت سے رابطہ کریں۔
8. بارش کے بعد فصلوں پر مکڑیوں کا حملہ ممکن ہے۔ مکڑیوں کی پہچان اور کنٹرول کے لیے زرعی ماہرین کی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے محکمہ زراعت شعبہ توسیع خیبرپختونخوا کے ٹیلی فارمنگ نمبر 03481117070 پر رابطہ کریں۔
ڈاکٹر جان محمد ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کرک
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 28 جون 2025 : مون سون کی بارشوں کے دوران،فصلوں اور باغات کی دیکھ بھال
Check Also
19 جولائی 2026 : ہفتہ وار #پیشگوئی (اگلے 7 دن): شمال مشرقی پنجاب میں 2 ہفتے کی تاخیر کیساتھ مون سون کا باقاعدہ آغاز متوقع۔
موسمیاتی ماڈل ای سی ایم اور آئیکون پاکستان کے بالائی نصف حصّے میں مون سون …
Weather Busters Pakistan موسم کا حال