Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / تازہ ترین: گرج چمک کے طوفان پاکستان میں مختلف مقامات پر موجود ہیں

تازہ ترین: گرج چمک کے طوفان پاکستان میں مختلف مقامات پر موجود ہیں

پہلی اور دوسری تصویر میں گرج چمک کے طوفانوں کی قطار مینگورہ کے مغرب سے کشمیر تک پھیلی ہوئی۔ اب سے لے کر اگلے 1 گھنٹے تک سوات، شانگلہ، مانسہرہ، وادیِ کاغان، مظفّرآباد، کوٹلی، میرپور، باغ اور پونچ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری اور تیز بارش کی توقع ہے۔

پشاور کے جنوب میں موجود گرج چمک کے طوفان بھی جنوب مشرق کی سمت میں بڑھتے ہوۓ کوہاٹ، میانوالی، لکّی مروت اور ملحقہ علاقوں کی جانب گامزن ہیں، جس سے اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں ان علاقوں میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

تیسری تصویر میں کیچ، اوران، لسبیلہ، مٹیاری اور حیدرآباد کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے طوفان موجود ہیں۔ آئندہ 2 گھنٹوں میں ان علاقوں میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 اپریل 2026 : گرمی کی شدت میں اضافہ، سندھ کے جنوبی علاقوں میں درجۂ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا، اپنے شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے