شدید گرمی کے بعد تیز ہوائیں شدید گرد و غبار اور گرج چمک کے ساتھ بارش
اس دوران کسانوں کو مندرجہ ذیل ہدایات کی جاتی ہے۔
1. سوات دیر اور باجوڑ کے کسان اپنی گندم کی تھرشنگ کریں۔ اور اگر ممکن نہیں ہے تو ایک جگہ پر جمع کرکے بارش اور جھکڑ سے محفوظ کریں۔
2. اس دوران فصلوں کی آبپاشی نہ کریں۔
3. سولر پینل، ٹنل اور ورٹیکل سٹرکچر کی حفاظت کا مناسب بندوبست کریں ۔
4. کرک اور دوسرے میدانی علاقوں کے افراد بارش کا پانی جمع کرنے کے اقدامات کریں۔ اپنے کھیتوں میں ہل چلائیں تاکہ زمیں میں زیادہ سے زیادہ نمی رک سکے۔
5. بارانی کھیتوں میں مونگ پھلی، دالیں اور باجرہ کی کاشت کا بندوبست کریں۔
6. درجہ حرارت کے ساتھ ہوا میں نمی بڑھنے سے مختلف فصلوں اور سبزیوں میں فنجائی کی بیماریوں اور کیڑوں مکوڑوں کا اِضافہ ہوسکتا ہے۔
7. اپنے کھیتوں کا معائنہ کریں اور کسی قسم کے نقصان کی صورت میں محکمہ زراعت کی رہنمائی پر عمل کریں۔
8. کسی بھی معلومات اور مشورے کے لیے محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کے ٹیلی فارمنگ نمبر 03481117070 پر رابطہ کریں۔
ڈاکٹر جان محمد ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کرک
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 24 مئی 2025 : شدید گرمی کے بعد آندھی، گرج چمک و بارش کی صورت میں کسانوں کے لئے رہنمائی
Check Also
24 مئی 2025 :طوفان پر رپورٹ: ملک کے شمالی علاقوں میں شدید طوفان! 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ریکارڈ
طوفانی موسم کی تفصیلی رپورٹ: آج دوپہر کے وقت ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژنز میں …