Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 24 مئی 2025 : شدید گرمی کے بعد آندھی، گرج چمک و بارش کی صورت میں کسانوں کے لئے رہنمائی

24 مئی 2025 : شدید گرمی کے بعد آندھی، گرج چمک و بارش کی صورت میں کسانوں کے لئے رہنمائی

شدید گرمی کے بعد تیز ہوائیں شدید گرد و غبار اور گرج چمک کے ساتھ بارش
اس دوران کسانوں کو مندرجہ ذیل ہدایات کی جاتی ہے۔
1. سوات دیر اور باجوڑ کے کسان اپنی گندم کی تھرشنگ کریں۔ اور اگر ممکن نہیں ہے تو ایک جگہ پر جمع کرکے بارش اور جھکڑ سے محفوظ کریں۔
2. اس دوران فصلوں  کی آبپاشی نہ کریں۔
3. سولر پینل، ٹنل اور ورٹیکل سٹرکچر کی حفاظت  کا مناسب بندوبست کریں ۔
4. کرک اور دوسرے میدانی علاقوں کے افراد  بارش کا پانی جمع کرنے کے اقدامات کریں۔ اپنے کھیتوں میں ہل چلائیں تاکہ زمیں میں زیادہ سے زیادہ نمی رک سکے۔
5. بارانی کھیتوں میں مونگ پھلی، دالیں اور باجرہ کی کاشت کا بندوبست کریں۔
6. درجہ حرارت کے ساتھ ہوا میں نمی بڑھنے سے مختلف  فصلوں اور سبزیوں میں فنجائی کی بیماریوں اور کیڑوں مکوڑوں کا اِضافہ ہوسکتا ہے۔
7. اپنے کھیتوں کا معائنہ کریں اور کسی قسم کے نقصان کی صورت میں محکمہ زراعت کی رہنمائی پر عمل کریں۔
8. کسی بھی معلومات اور مشورے کے لیے محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کے ٹیلی فارمنگ نمبر 03481117070 پر رابطہ کریں۔
ڈاکٹر جان محمد ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کرک

About amnausmani

Check Also

18 اکتوبر 2026 : مٹھی39 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

اتوار 18 اکتوبر 2026 کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 38.5 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے