Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ہفتہ وار پیشگوئی (اگلے 7 دن): ملک بھر میں گرج چمک، بارش، ژالہ باری اور معمول سے کم درجہ حرارت متوقع! تفصیلی پیشگوئی ملاحظہ کریں

ہفتہ وار پیشگوئی (اگلے 7 دن): ملک بھر میں گرج چمک، بارش، ژالہ باری اور معمول سے کم درجہ حرارت متوقع! تفصیلی پیشگوئی ملاحظہ کریں

پیشگوئی (اگلے 7 دن): کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان! رواں ہفتے درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کی توقع۔

⦿ کب ہونا ہے؟
5 مئی سے 12 مئی 2025

⦿ کہاں ہونا ہے؟
ملک بھر میں۔

🌩️🌀 ایک ہوا کا کم دباؤ پاکستان کے اوپر موجود ہے، جو کہ ملک کے کئی میدانی علاقوں میں بے موسمی بارشوں کا سبب بن رہا ہے۔ عام ہوتے جا رہے اس نئے موسمی روجھان میں رواں ہفتے 30 سے 60 ملی میٹر جبکہ چند ایک مقامات پر 75 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ ICON کے مطابق ہونے والی ممکنہ بارش کی مقدار تصاویر 1 اور 2 میں دیکھیں جبکہ مختلف موسمیاتی ماڈلز کی جانب سے ممکنہ بارش کی اوسطاً مقدار تصویر 3 میں جانیں۔

➼ شمالی اور مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور پنجاب اور کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں گرد کے طوفان، آندھی اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ ہواؤں کی رفتار 50 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے جبکہ مکمّل سپیل میں 50 سے 100 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔

➼ درجہ حرارت مئی کے ابتدائی دنوں کے لحاظ سے معمول سے خاصے کم رہنے کا امکان ہے جو کہ رفتہ رفتہ ہفتے کے آخر تک معمول کے آس پاس تک بڑھ جانے کی توقع ہے۔

تفصیلات:
⦾ پنجاب اور کے پی کے جنوبی اور وسطی علاقے اور سندھ کے زیادہ تر اضلاع:
سرگودھا، خوشاب بشمول نورپور تھل، بھکّر، اوکاڑہ، قصور، منڈی بہاؤالدّین، فیصل آباد، جھنگ، بہاولنگر، فورٹ عبّاس، ساہیوال، راجنپور، خانیوال، ملتان، مظفّرگڑھ، رحیم یار خان، ڈی جی خان بشمول فورٹ منرو، تونسہ، ڈی آئی خان، ٹانک، لیّہ، وہاڑی، پاکپتن، مٹھی، حیدرآباد، میرپورخاص، جامشورو، بدین، عمرکوٹ، نوابشاہ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکّھر، خیرپور، شکارپور، دادو اور ملحقہ علاقوں میں چند ایک مقامات پر یا کہیں کہیں طاقتور سے انتہائی شدید گرج چمک کے طوفان متاثّر کرنے کا امکان ہے، جن کے زیرِ اثر گرد آلود ہوائیں، تیز بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔


کراچی میں اس دوران بارش کے امکانات کم ہیں تاہم بالخصوص شہر کے شمالی اور مشرقی مضافات اور چند شہری علاقوں میں 1 سے 2 گرج چمک کے طوفان گرد آلود ہواؤں کیساتھ مختصر بارش یا بوندا باندی کا سبب بن سکتے ہیں۔

1) درج بالا علاقوں میں بننے والے سب سے طاقتور گرد یا گرج چمک کے طوفان کے زیرِ اثر آندھی کی رفتار اوسطاً 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر سکتی ہے۔
پیر کی دوپہر سے جمعرات کی شام کے درمیان 2 یا زیادہ سے زیادہ 3 گرج چمک کے سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں، جن کے زیرِ اثر:

2) غیر معمولی تیز سے انتہائی تیز بارش چند درج بالا مقامات پر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں 15 سے 30 ملی میٹر جبکہ بعض مقامات پر 50 ملی میٹر سے زائد بارش رواں ہفتے کے اختتام تک متوقع ہے۔

3) شدید اور بڑے حجم کی ژالہ باری کے سب سے زیادہ امکانات کے پی کے علاقوں میں ہیں، تاہم اوپر درج کسی بھی علاقے میں یہ موسمی سرگرمی رونما ہو سکتی ہے۔

⦾ شمالی خیبر پختونخواہ، پنجاب اور کشمیر:
کوہاٹ، ہنگو، بنّوں، لکّی مروت، صوابی، کرک، میانوالی، پشاور، سوات، مردان، شانگلہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد سمیت ہزارہ، مانسہرہ، مظفّرآباد، کوٹلی، بونیر، اٹک، راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، گوجرانوالہ، جہلم، میرپور، کوٹلی، باغ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ کے علاقوں میں چند ایک مقامات طاقتور گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔
ان درج بالا اضلاع میں 1 یا 2 گرد / گرج چمک کے طوفان سے منسلک موسمی سرگرمیاں متوقع ہیں جن کے سبب 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں اور 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ متوقع ہیں۔ مجموعی طور پر رواں ہفتے کے اختتام تک زیادہ تر علاقوں میں 5 سے 15 ملی میٹر جبکہ بعض مقامات پر 20 ملی میٹر سے زائد بارش متوقع ہے۔

◙ بلوچستان:
کوئٹہ، ژوب، بارکھان، لورالائی، سبّی، قلّات، ڈیرہ بگٹی، کوہلو اور ملحقہ علاقوں میں کم از کم 2 سے 3 مرتبہ موسمی سرگرمیاں متوقع ہیں، جن کے نتیجے میں طاقتور سے انتہائی شدید گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں جو کہ درج بالا علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کا سبب بن سکتے ہیں۔ بلوچستان کے مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں بشمول لسبیلہ اور خضدار میں اچھی بارش ہونے کے امکانات اور بھی زیادہ ہیں۔ موسمیاتی ماڈلز کی جانب سے دی گئی ممکنہ بارش کی مقدار تصاویر میں دیکھیں۔

◙ درجہ حرارت کی صورتحال:
رواں ہفتے سال کے اس وقت کے لحاظ سے درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری کم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم ہفتے کے اختتام تک درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے جو کہ بڑھ کر ملک کے میدانی علاقوں میں معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری کم تک ریکارڈ کئے جانے کی توقع ہے۔

About amnausmani

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے