Home / بارش پر رپورٹ / 5 مئی 2025: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،ژالہ باری، سندھ میں تیز گرد آلود آندھی،دادو میں 99 کلو میٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ ریکارڈ

5 مئی 2025: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،ژالہ باری، سندھ میں تیز گرد آلود آندھی،دادو میں 99 کلو میٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ ریکارڈ

گزشتہ روز ملک کے مختلف مقامات پر بادلوں کے بننے کا عمل شروع ہوا، ملک کے شمالی علاقوں میں خیبر پختونخوا سے خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ،اٹک کے نواحی علاقے ناڑہ گاؤں ،تحصیل جنڈ میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، راولپنڈی اسلام آباد میں دن بھر وقفے وقفے سے تیز ہوا ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ راولپنڈی چک بیلی میں نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر سب سے زیادہ ہوا 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ  20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

بادلوں کے بننے کا ایک عمل کوہ سیلمان اور کیر تھر کے پہاڑی سلسلے پر شروع ہوا ۔ جس نے وسطی و جنوبی پنجاب کے ساتھ سندھ کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا اور اس سلسلے کی وجہ سے فیصل آباد ، جوہر آباد،  نور پور تھل ،سرگودھا اور راجن پور وغیرہ میں بارش ہوئی۔ اس سلسلے کے ایک حصے سے سندھ میں جیکب آباد ،لاڑکانہ،گھوٹکی، سکھر میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے.

حیدر آباد، دادو، سجاول جاتی اور لاڑکانہ میں تیز گرد آلود آندھی چلی۔ دادو میں نصب موسمی اسٹیشن پر تیز آندھی کی رفتار 99 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی ۔ لاڑکانہ میں نصب ایک نجی اسٹیشن پر 57 ملی میٹر کی بارش کے ساتھ  62 کلو میٹر کی آندھی بھی ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے علاقے ژوب میں ژالہ باری نے تباہی مچا دی ، جہاں شدید ژالہ باری کے باعث، باغات ، فصلوں میں سفید چادر بچھ گئی گئی ،فصلیں تباہ ہو گئیں اور کئی جانور ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اس کے علاوہ مری سمیت گلیات میں مختلف مقامات اور  لاڑکانہ سے بھی ژالہ باری رپورٹ ہوئی۔

ہمارے مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی ہوا کی رفتار اور بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
40-SSW 26 راولپنڈی: ویسٹریج 1
بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
13 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
40-ENE 10 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
55-WSW 14.5 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
20 گلشن آباد، راولپنڈی
45- 20 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
80-NNE 20 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
50-WNW 2 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
1 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
1 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
46-ESE مرید، چکوال
64-NNW میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
99-N سیتا روڈ، دادو
11 لاہور (کینٹ)
1.5 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
67-NNW 2 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
62-NNE 57 لاڑکانہ (وکیل کالونی)
59-SSW جاتی (سجاول)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
3 تلہ گنگ
14 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
7.6 سواں گارڈن ، اسلام آباد
5 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
9 سیکڑ I-14 (اسلام آباد)

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش نور پور تھل میں 42 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ لاڑکانہ میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔  سب سے زیادہ تیز ہوا کے جھکڑ اسلام آباد ہوائی اڈہ پر موجود محکمہ موسمیات کی رصد گاہ پر 74 کلو میٹر فی گھنٹہ ،لاہور اور ملتان کے ہوائی اڈوں پر 52 کلو میٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ ریکارڈ ہوئے۔

محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
3 اٹک
2 بہاولپور شہر
17 بھکر
35 چکوال
31 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
5 ڈیرہ غازی خان شہر
1 گوجرنوالا
3 حافظ آباد
2 اسلام آباد شہر
22 اسلام آباد ہوائی اڈہ
1 اسلام آباد گولڑہ
3 اسلام آباد سید پور
36 جوہر آباد
TR کروڑ(لیہ)
4 خانپور
4 لاہور ہوائی اڈہ
TR منڈی بہاؤالدین
TR مری
2 ناروال
42 نور پور تھل
4 رحیم یار خان
27 راجن پور
7 راولپنڈی چکلالہ
11 راولپنڈی کچہری
8 راولپنڈی شمس آباد
28 سرگودھا شہر
5 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
8 بندی عباس پور
1 کوٹلی
4 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
TR باچا خان ہوائی اڈہ
TR بنوں
43 چیراٹ
6 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
TR ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
3 کاکول
3 مالم جبہ
TR پشاور شہر
1 سیدو شریف
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR بدین
13 جیکب آباد
10 خیر پور
38 لاڑکانہ
TR میر پور خاص
13 موئنجوداڑو
3 روہڑی
4 سکھر
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
6 بارکھان
TR کوئٹہ سمنگلی
TR کوئٹہ شاہ ماندہ
1 ژوب

About amnausmani

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے