تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / انتباہ! گرج چمک کے شدید طوفان متاثّر کرنے کا اندیشہ

انتباہ! گرج چمک کے شدید طوفان متاثّر کرنے کا اندیشہ

1) پاک افغان سرحد اور ملحقہ علاقوں میں اس وقت گرج چمک کے طاقتور طوفان موجود ہیں جو کہ کرّم بشمول پاراچنار کے علاقوں میں اثر انداز ہو رہے ہیں۔

درج ذیل تصاویر دیکھیں:

ان علاقوں میں اب سے صبح سویرے تک موٹی ژالہ باری، آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ اور تیز بارش کا امکان ہے۔
جیسے جیسے یہ گرج چمک کے طوفان شمال مشرق کی سمت میں بڑھیں گے، یہ پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، مالاکنڈ، شانگلہ اور ملحقہ اضلاع کو بھی متاثّر کرینگے، جہاں صبح سویرے تک ژالہ باری، تیز بارش اور تیز ہوائیں چلنے کے امکانات ہونگے۔

2) گرج چمک کے طاقتور طوفان وسطی پنجاب پر بھی موجود ہیں، جو کہ شمال مشرق کی سمت میں بڑھتے ہوۓ سرگودھا، چنیوٹ، فیصل آباد، حافظ آباد، گجرات اور ملحقہ اضلاع پر اثر انداز ہو سکتے ہیں جہاں گرد کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ اب سے سحری کے اوقات تک بارش، 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ درج ذیل تصاویر دیکھیں:

درج بالا تمام اضلاع میں کسانوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے