Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / اپڈیٹ: وسطی اور جنوبی پنجاب میں مٹّی کے طوفان کا الرٹ

اپڈیٹ: وسطی اور جنوبی پنجاب میں مٹّی کے طوفان کا الرٹ

اپڈیٹ: مٹّی کے طوفان کا الرٹ!
سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، لیّہ، ساہیوال اور ملتان کے علاقوں میں گرج چمک کے طاقتور طوفان موجود ہیں جو کہ رفتہ رفتہ مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ دقرج بالا علاقوں میں کہیں کہیں گرد کے طوفان آ سکتے ہیں، جن میں ہواؤں کی رفتار 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

اگلے 2 گھنٹوں میں لاہور میں بھی مٹّی کے طوفان آ سکتے ہیں جبکہ کہیں کہیں یا بعض مقامات پر ژالہ باری یا بارش کا بھی امکان ہے۔

موسم کا حال کے ذاتی موسمی سٹیشن کے نیٹورک پر آج شام زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار 66 کلومیٹر فی گھنٹہ میانہ تھب اسلام آباد زون 5 کے دیہی علاقے میں ریکارڈ کی گئی۔

About Taha Amerjee

Check Also

29 اگست 2026 : نوکنڈی اور دالبندین 42 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین علاقے ، اپنے شہر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے

جمعہ 29 اگست 2026  کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ 26.0 29.2 کراچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے