تازہ ترین
Home / جامع موسمی معلومات / 29 جولائی 2024: ملک کے بیشتر علاقوں میں مونسون کی بارشیں جاری ۔ راولپنڈی میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، تفصیلات جانئیے

29 جولائی 2024: ملک کے بیشتر علاقوں میں مونسون کی بارشیں جاری ۔ راولپنڈی میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، تفصیلات جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

نوشہرہ، صوابی ،ذیرہ بگٹی ، تھر ،چولستان ، ٹیکسلا، رحیم یار خان میں خان پور، مظفر آباد ، بھمبھر، کہوٹہ، گلیات ، سرگودھا سیمت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارشوں کا سلسلہ بیشتر مقامات رات گئے شروع  ہوا، جبکہ صوابی میں بارش کا مسلسل دوسرا روز ، بارشوں کے باعث جہاں ملک میں جاری حبس میں کمی آئی، وہیں درجہ حرارت بھی کم ہو گئے۔

 راولپنڈی میں راجہ بازار ، ٹینچ بھاٹہ، بوہڑ بازار، مری روڈ ، ڈھوک کالا خان ، آفندی کالونی ، کھنہ پل کے اطراف سیمت دیگر نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے املاک کو نقصان پہنچا۔

ڈھوک کالا خان میں کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

 

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر کلاوڈ برسٹ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ بحریہ ٹاؤن فیز 2 میں نصب ہمارے موسمی اسٹیشن ہر 140 ملی میٹر رین ریٹ کے ساتھ کل 99 ملی میٹر کی بارش ریکارڈ کی گئی۔

چکلالہ سکیم 3 کے مقام پر موجود موسمی اسٹیشن پر  196 ملی میٹر رین ریٹ کے ساتھ کل 83 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گلیات میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور لارنس کالج روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گئی۔

مختلف مقامات پر اب بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

انتباہ۱ بارش کے دوران احتیاط برتیں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔ بوقت مجبوری بجلی کی تنصیبات کو چھوتے ہوئے  لکڑی اور پلاسٹک کا استعمال کریں۔ آپ کی جان قیمتی ہے ، حفاظت کریں۔

ہمارے موسمی اسٹیشن پر اب تک ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
24 راولپنڈی: ویسٹریج 1
70 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
99 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
82 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
83 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
گلشن آباد، راولپنڈی
76 راوات، راولپنڈی
10 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
73 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
75 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
21 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
36 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
46 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
81 ویسا (حضرو) اٹک
53 خانپور
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
43 ماڈل ٹاؤن، واہ
80 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد

About amnausmani

Check Also

9 اگست 2024 : ملک بھر میں ریکارڈ کئے گئے درست درجہ حرارت، نوکنڈی ملک کا گرم ترین مقام ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ ، مزید تفصیلات جانئیے

آج ملک کے درجہ حرارت اگست کے معمول کے مطابق رہے۔ بیشتر علاقوں میں موسم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے