Related Articles
پیشگوئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، شمالی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں اکثر علاقوں میں 30 منٹ سے زائد تک ایسے جیسے کہ لائٹننگ شو چلتا رہا۔ مسلسل بجلی چمکنے کے باعث لوگ جاگ گئے۔ تیز ہواؤں کے باعث گلریز، سواں گارڈن، جناح گارڈن اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں درخت گرنے اور املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
موسم کا حال کے مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز اور رین گیج نیٹ ورک کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ، راولپنڈی میں سب سے زیادہ بارش گلبہار سکیم میں 125 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ بحریہ ٹاؤن فیز 2 میں 93 ملی میٹر جبکہ گلشن اباد میں 85 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سب سے زیادہ بارش سیکٹر D-12 میں 99 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سیکٹر I-8 میں 86 اور سیکٹر F-10 میں 83 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ہمارے مقامی موسمیاتی اسٹیشنز اور رین گیج نیٹ ورک پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مکمل تفصیل ذیل کی فہرست میں موجود ہے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 39 | 57 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 75 | 93 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 50 | 55 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| – | 69 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 83 | 57 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 57 | 85 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 55 | – | دھمیال ائربیس، راولپنڈی |
| – | 19 | فاطمہ جناح یونیورسٹی، راولپنڈی |
| 42 | 18 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 47 | 58 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 75 | 63 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| – | 83 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| – | 86 | سیکٹر I-8 (اسلام آباد) |
| 48 | 99 | سیکٹر D-12 (اسلام آباد) |
| – | 74 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) |
| – | 7 | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک |
| – | 7.3 | ایگریکلچر آفس، کرک |
| – | 12 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| – | 2 | ڈھنڈاو (مردان) |
| – | 4 | شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) |
| – | 9 | خانپورڈیم |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
| – | 66 | ماڈل ٹاؤن، واہ |
| – | 18 | چوا خالصہ، کلر سیداں |
| – | 125 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) |
| – | 93 | سوان گارڈن (اسلام آباد) |
| – | 75 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد |
| – | 55 | سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد) |
| – | 49 | آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد |
| – | 3 | تلہ گنگ |
| – | 3 | کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک |
اسلام آباد کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں بارش کا زور زیادہ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سیدپور میں 85 ملی میٹر، اسلام آباد شہر اور گولڑہ میں 75، 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ راولپنڈی نیو کٹاریاں میں 64، پیرودھائی اور شمس آباد میں 62، 62 ملی میٹر بارش ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں مالم جبہ اور پاڑاچنار میں 14، میر کھانی میں 12.4 اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ پر 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ بارش کی تفصیل ذیل میں موجود ہے۔
| محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں- | |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 21 | اٹک |
| 2.8 | بھکر |
| 9 | گجرات |
| 75 | اسلام آباد شہر |
| 15.6 | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
| 75 | اسلام آباد گولڑہ |
| 85 | اسلام آباد سید پور |
| 2 | جہلم |
| 2 | جوہر آباد |
| 0.5 | کروڑ(لیہ) |
| 8 | منگلا |
| 18 | مری |
| 60 | راولپنڈی چکلالہ |
| 35 | راولپنڈی کچہری |
| 62 | راولپنڈی پیرودھائی |
| 43 | راولپنڈی گوالمنڈی |
| 64 | راولپنڈی نیو کٹاریاں |
| 62 | راولپنڈی شمس آباد |
| 17 | سیالکوٹ کینٹ |
| 10.4 | سیالکوٹ ہوائی اڈہ |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| 9 | بگروٹ |
| 14 | برنا لہ |
| 2 | بونجی |
| 5 | گڑھی دوپٹہ |
| 7 | ہنزہ |
| 5 | کوٹلی |
| 8.7 | مظفر آباد ہوائی اڈہ |
| 4 | مظفر آباد شہر |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| 6 | بنوں |
| 1.6 | ڈیرہ اسمعیل خان شہر |
| 10 | ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ |
| 8 | اپردیر |
| 1.5 | دروش |
| 5 | غلنئی |
| 7 | کاکول |
| 3 | کالام |
| 1 | لوئر دیر |
| 14 | مالم جبہ |
| 12.4 | میر کھانی |
| 14 | پاڑاچنار |
| 8 | سیدو شریف |
| 0.4 | تخت بھائی |
شدید بارش کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہونے اور بعض مقامات پر گھروں، دکانوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا، جبکہ تیز ہواؤں سے متعدد درخت بھی گر گئے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں سمیت بعض بلند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ شہریوں کو برساتی نالوں اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی جاتی ہے۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال