Home / بارش پر رپورٹ / 7 اگست 2026 : ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ، جوہرآباد میں 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ ۔

7 اگست 2026 : ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ، جوہرآباد میں 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ ۔

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور چند بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی اور  بعض مقامات  خاص کر فیصل آباد، کھیوڑہ،  میانوالی، اور ملحقہ علاقوں میں  موسلادھار  بارش بھی ریکارڈ ہوئی۔  بارش کے باعث ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں بھی  کمی محسوس کی گئی۔

موسم کا حال کے مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز اور رین گیجز کے مطابق سب سے زیادہ بارش ڈھنڈاو (مردان) میں 63 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کھیوڑہ میں 62 ملی میٹر، مرید (چکوال) میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ جبکہ  شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) میں موجود ہمارے اسٹیشن پر  75 کلو میٹر  کی آندھی بھی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش جوہرآباد میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، سرگودھا شہر میں 57 ملی میٹر  اور پاڑاچنار میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس کے ساتھ بلوچستان کے چند علاقوں میں اگرچہ گرج چمک کے طوفان بنےمگر  صرف ژوب میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ہمارے مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز، رین گیجز اور محکمہ موسمیات کی رصدگاہوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ہونے والی بارش کی مکمل تفصیل ذیل میں ملاحظہ کریں۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
3 راولپنڈی: ویسٹریج 1
8 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
16 مرید، چکوال
0.3 لاہور (کینٹ)
6 مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب)
63 ڈھنڈاو (مردان)
6 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
1.5 سوان گارڈن (اسلام آباد)
0.5 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
6 تلہ گنگ
62 کھیوڑہ
محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
4 اٹک
13 چکوال (بھون)
10 فیصل آباد
12 حافظ آباد
1 اسلام آباد شہر
TR اسلام آباد ہوائی اڈہ
5 اسلام آباد گولڑہ
5 اسلام آباد سید پور
1 جھنگ
7 جہلم
58 جوہر آباد
1 لاہور ہوائی اڈہ
1 لاہور شہر
20 منڈی بہاؤالدین
5 منگلا
TR نور پور تھل
18 اوکاڑہ
TR راولپنڈی چکلالہ
57 سرگودھا شہر
15 شیخوپورہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
TR استور
3 بونجی
8 کوٹلی
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
4 بابو سر
TR باچا خان ہوائی اڈہ
2 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
12 اپردیر
1 کالام
14 مالم جبہ
23 پاڑاچنار
TR پتن
TR پشاور ہوائی اڈہ
TR پشاور شہر
5 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
2 ژوب

About amnausmani

Check Also

5 اگست 2026 :ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول پر، بلوچستان اور اندرونِ سندھ میں گرمی برقرار، سبّی و تربت 43.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقامات

05 اگست 2026: مون سون سسٹم کی وجہ سے  ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے