Home / بارش پر رپورٹ / 5 اگست 2026 : مون سون اور مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اسلام آباد کے سیکٹر B-17 میں 120 ملی میٹر بارش ریکارڈ

5 اگست 2026 : مون سون اور مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اسلام آباد کے سیکٹر B-17 میں 120 ملی میٹر بارش ریکارڈ

ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون اور مغربی ہواؤں کے مشترکہ اثرات بدستور برقرار رہے، جس کے باعث رات گئے اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث وقتی طور پر ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا  مگر  بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔

موسم کا حال کے مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز اور رین گیج نیٹ ورک کے مطابق سب سے زیادہ بارش سیکٹر بی-17، اسلام آباد میں 120 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ آئی-14 (رفاہ یونیورسٹی)، اسلام آباد میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جبکہ جڑواں شہروں میں نصب اسٹیشنز پر 44 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوابھی ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش راولپنڈی گوالمنڈی میں 47 ملی میٹر، راولپنڈی کچہری میں 44 ملی میٹر، بارش ریکارڈ کی گئی۔ بابو سر ٹاپ پر 39 ملی میٹر بارش ہوئی،  اس کے علاوہ جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد، نارووال، قصور، سیالکوٹ اور آزاد کشمیر کے چند علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ کی رصد گاہوں پر ، اسلام آباد ہوائی اڈہ پر 59 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ چلاس میں 56 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔

ہمارے مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز، رین گیجز اور محکمہ موسمیات کی رصدگاہوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ہونے والی بارش کی تفصیل ذیل میں ملاحظہ کریں۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
34 راولپنڈی: ویسٹریج 1
44 15 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
41 21 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
27 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
43 17 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
37 گلشن آباد، راولپنڈی
44 7 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
30 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
8 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
30 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
TR سیالکوٹ (چٹی شیخان)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
33 چوا خالصہ، کلر سیداں
19 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
36 سوان گارڈن (اسلام آباد)
120 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
40 آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) پنجاب
TR بہاولنگر
23 اسلام آباد شہر
59 27 اسلام آباد ہوائی اڈہ
13 اسلام آباد گولڑہ
1 اسلام آباد سید پور
14 جہلم
10 قصور
12 ناروال
44 راولپنڈی کچہری
28 راولپنڈی پیرودھائی
47 راولپنڈی گوالمنڈی
31 راولپنڈی نیو کٹاریاں
19 راولپنڈی شمس آباد
1 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 استور
TR بونجی
56 چلاس
2 گڑھی دوپٹہ
3 گلگت
TR گوپس
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
39 بابو سر
3 پاڑاچنار

About amnausmani

Check Also

3 اگست 2026 : ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول پر تاہم بلوچستان کے مغربی اضلاع بدستور گرم ۔ اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مون سون سسٹم اور کمزور مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے