Home / بارش پر رپورٹ / 26 جولائی 2026 :دو روزہ رپورٹ : مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے ملک میں بیشتر مقامات پر سیلابی صورتحال، مختلف واقعات میں 19 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی۔

26 جولائی 2026 :دو روزہ رپورٹ : مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے ملک میں بیشتر مقامات پر سیلابی صورتحال، مختلف واقعات میں 19 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی۔

گزشتہ دو روز کے دوران مون سون کا طاقتور سلسلہ بالخصوص وسطی اور شمال مشرقی پنجاب پر سب سے زیادہ اثر انداز رہا، جبکہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں بھی موسلادھار بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ شدید بارشوں کے باعث لاہور،گجرات سرگودھا، وزیرآباد ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور متعدد شاہراہوں کی بندش کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ ڈیرہ غازی خان،  مانسہرہ، جنوبی وزیرستان، استور اور بلتستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں سے سڑکیں، پل اور رابطہ راستے متاثر ہوئے جبکہ کئی مقامات پر کھیتوں اور آبادیوں میں پانی داخل ہونے سے جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔ دوسری طرف  سندھ اور تھر پارکر  کے مختلف اضلاع  میں بھی بادل جم کر برسے جس سے تھر کی پیاسی زمین سریاب ہوئی، لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ 

محکمہ موسمیات (PMD) کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران سب سے زیادہ بارش لاہور ائیرپورٹ پر 252 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ گوجرانوالہ میں 142 ملی میٹر، منڈی بہاؤالدین میں 138 ملی میٹر، نارووال میں 117 ملی میٹر اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 95 ملی میٹر بارش ہوئی۔ موسم کا حال کے مقامی موسمی اسٹیشنز اور رین گیج نیٹ ورک پر بھی غیر معمولی بارش ریکارڈ کی گئی، جہاں لاہور کینٹ میں 227 ملی میٹر، ڈی ایچ اے (ای ایم ای) لاہور میں 189 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن لاہور میں 151 ملی میٹر اور کھیوڑہ میں 140 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جو اس مون سون اسپیل کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔

موسم کا حال کے مقامی و علاقائی اسٹیشنز اور رین گیجز پر ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
7 راولپنڈی: ویسٹریج 1
11 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
9 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
11 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
24 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
15 گلشن آباد، راولپنڈی
40 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
7 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
2 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
21 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
5 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
7 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
22 مرید، چکوال
0.5 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
50 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
106 لاہور (کینٹ)
37 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
130 مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب)
12 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
1 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
2 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
1.2 محمود آباد ( کراچی)
21 چوا خالصہ، کلر سیداں
17 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
14 سوان گارڈن (اسلام آباد)
18 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
4 آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد
2 تلہ گنگ
105 کھیوڑہ
44 علامہ اقبال ٹاؤن (راوی بلاک، لاہور)
65 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
78 کلاک ٹاور ، گوجرانوالہ
96 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
50 سرکہ، حضرو، ضلع اٹک

شدید بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے اور سیلابی حادثات میں گزشتہ دو روز کے دوران 19 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 26 جون سے اب تک مون سون بارشوں سے مجموعی اموات 97 تک پہنچ چکی ہیں۔ دوسری جانب دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد پر اونچے درجے، دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانے درجے جبکہ دریائے کابل، دریائے سندھ اور بلوچستان کے دریائے لہڑی میں مختلف درجوں کا سیلاب برقرار ہے۔ متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جبکہ مسلسل بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں اور دریاؤں کے کنارے آباد آبادیوں کو بدستور محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  2 روز کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش کی تفصیل ذیل میں موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
13 اٹک
81 بہاولنگر
1 بہاولپور ائرپورٹ
TR بہاولپور شہر
28 چکوال (بھون)
6 فیصل آباد
118 گوجرنوالا
101 گجرات
104 حافظ آباد
11 اسلام آباد شہر
1 اسلام آباد ہوائی اڈہ
3 اسلام آباد گولڑہ
13 اسلام آباد سید پور
43 جہلم
40 جوہر آباد
36 قصور
16 خانیوال
28 لاہور ہوائی اڈہ
69 لاہور شہر
84 منڈی بہاؤالدین
50 منگلا
14 ملتان ائر پورٹ
10 ملتان شہر
13 مری
71 ناروال
115 نور پور تھل
119 اوکاڑہ
13 راولپنڈی چکلالہ
9 راولپنڈی کچہری
6 راولپنڈی پیرودھائی
9 راولپنڈی گوالمنڈی
7 راولپنڈی نیو کٹاریاں
10 راولپنڈی شمس آباد
61 ساہیوال
143 سرگودھا شہر
28 شیخوپورہ
34 سیالکوٹ کینٹ
55 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
TR زین سنگر نلہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
7 استور
1 بونجی
TR چلاس
10 گڑھی دوپٹہ
3 گلگت
3 گوپس
10 ہنزہ
14 کوٹلی
8 مظفر آباد ہوائی اڈہ
7 مظفر آباد شہر
4 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
2 بابو سر
2 بالاکوٹ
8 چیراٹ
31 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
5 اپردیر
1 کاکول
6 کالام
9 مالم جبہ
6 پاڑاچنار
4 پشت باجوڑ
26 پتن
TR پشاور شہر
5 سیدو شریف
2 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR بدین
180 چھاچھرو
55 چھور
40 ڈاہلی
47 ڈیپلو
98 اسلام کوٹ
40 کلوئی
3 کراچی ہوائی اڈہ
2 خیر پور
4 لاڑکانہ
4 میر پور خاص
65 مٹھی
1 موئنجوداڑو
70 نگر پارکر
1 روہڑی
4 سکھر
17 ٹھٹھہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
43 بارکھان
TR دالبندین
2 خضدار
14 لسبیلہ
6 لورالائی
7 سبی
کراچی محکمہ موسمیات کے اسٹیشن
3 ائیر پورٹ(ایم او ایس)
3 جناح ٹرمینل
TR فیصل بیس
3 مسرور بیس
2 ناظم آباد
5 اورنگی ٹاون
5 سرجانی ٹاؤن
TR ڈی ایچ اے
TR سعدی ٹاون
17 گلشن حدید
4 کیماڑی
2 گلشن معمار
2 صدر
2 گورنگی کریک

About amnausmani

Check Also

22 جولائی 2026 :گوجرانوالہ 142 ملی میٹر، منڈی بہاؤالدین میں 138 اور نارووال میں 117 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی  مون سون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے