Home / بارش پر رپورٹ / 8 جولائی 2026 : ملک کے مختلف علاقوں میں بارش؛ میرکھانی 33، بابوسر 22 اور فورٹ منرو 14 ملی میٹر ریکارڈ

8 جولائی 2026 : ملک کے مختلف علاقوں میں بارش؛ میرکھانی 33، بابوسر 22 اور فورٹ منرو 14 ملی میٹر ریکارڈ

ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش میرکھانی میں 33 ملی میٹر اور بابوسر میں 22 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ پنجاب میں فورٹ منرو میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ کینٹ میں 5، لاہور ائیرپورٹ اور ژوب میں 4، دروش میں 3 جبکہ سکردو، پاڑاچنار اور نارووال میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر بھی ہلکی بارش ہوئی، جن میں سکردو 2 ملی میٹر، ہنزہ 1 ملی میٹر جبکہ چلاس اور گلگت میں قلیل مقدار میں بارش ہوئی۔ پنجاب میں لاہور شہر، راجن پور اور شیخوپورہ میں ہلکی  یاقلیل  بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ سندھ میں کہیں سے قابلِ ذکر بارش کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
14 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
TR ڈیرہ غازی خان شہر
4 لاہور ہوائی اڈہ
1 لاہور شہر
2 ناروال
TR رحیم یار خان
1 راجن پور
TR شیخوپورہ
5 سیالکوٹ کینٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
TR چلاس
TR گلگت
1 ہنزہ
2 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
22 بابو سر
0.2 چترال
3 دروش
33 میر کھانی
2 پاڑاچنار
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
4 ژوب

About amnausmani

Check Also

2 جولائی 2026 :بالائی و وسطی پاکستان میں شدید موسمی سرگرمیاں،میانوالہ، پنڈی گھیب ضلع اٹک میں 130 کلومیٹرکی طوفانی ہوائیں، مری میں 72 ملی میٹر بارش ، جانی و مالی نقصانات رپورٹ

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے