Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 8 جون 2026 : سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی، بیشتر شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز، تربت اور سبّی میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا۔

8 جون 2026 : سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی، بیشتر شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز، تربت اور سبّی میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا۔

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی۔ آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور سبّی میں 47 ڈگری ریکارڈ ہوا، جبکہ روہڑی، جیکب آباد اور دادو میں 46، نوابشاہ، سکھر اور نوکنڈی میں 45.5 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب میں گرمی کی شدت برقرار رہی جہاں بہاولپور میں 45.2، بہاولنگر میں 44.7، ملتان میں 44.2، ڈی جی خان میں 44.5 جبکہ جھنگ میں 44 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ گوجرانوالہ، جوہرآباد، نورپور تھل، ساہیوال اور سرگودھا میں بھی پارہ 43 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔

خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں ڈی آئی خان اور بنوں میں 42.5 جبکہ پشاور میں 40.5 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ دوسری جانب کالام، مالم جبہ، پاراچنار اور بالائی علاقوں میں موسم نسبتاً خوشگوار رہا۔

اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 جبکہ راولپنڈی میں 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔ آزاد کشمیر میں کوٹلی 37.8 اور مظفرآباد 37.5 ڈگری کے ساتھ نسبتاً گرم رہے، جبکہ گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسم معتدل رہا۔

بلوچستان میں تربت اور سبّی کے علاوہ دالبندین میں 44.5، بیلا میں 43 اور پنجگور میں 42.5 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کوئٹہ، زیارت اور قلات میں موسم نسبتاً معتدل رہا۔

ملک کے دیگر شہروں میں ریکارڈ کیا گیا درست درجہ حرارت ذیل  فہرست سے جانئیئے

سوموار8 جون 2026 
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ
29.0 36.1 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
29.5 35.0 کراچی (شارع فیصل)
29.0 35.5 کراچی (ماڑی پور)
27.5 41.0 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
28.0 41.0 حیدرآباد (شہر)
27.0 40.0 ٹنڈو جام
27.5 41.0 میرپور خاص
27.5 45.5 نوابشاہ
28.0 45.0 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
28.5 45.5 سکّھر (ائیرپورٹ)
29.5 46.0 روہڑی
31.0 46.0 جیکب آباد
28.0 45.0 لاڑکانہ
27.5 44.5 موئنجو دڑو
27.0 46.0 دادو
28.5 38.5 بدین
28.5 38.0 ٹھٹّھہ
27.0 40.0 چھور (عمرکوٹ)
27.5 40.0 مٹّھی (تھرپارکر)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ وفاقی دارالحکومت
18.5 38.5 اسلام آباد (شہر)
21.0 39.0 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
19.8 38.5 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ پنجاب
22.0 39.0 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
25.4 40.0 راولپنڈی (ویسٹریج)
23.0 39.0 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
41.5 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
13.6 25.8 مری
21.0 38.5 چکوال (بھون)
21.3 42.2 اٹک
22.0 41.0 پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
22.5 40.7 سیالکوٹ (شہر)
26.4 40.0 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
20.5 41.3 جہلم
27.1 41.4 لاہور (ائیرپورٹ)
28.5 41.5 لاہور (شہر)
24.0 43.5 گوجرانوالہ
24.0 43.2 منڈی بہاؤالدّین
25.5 42.2 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
25.5 44.0 جھنگ
25.5 43.0 سرگودھا (ائیربیس)
25.0 43.5 جوہرآباد
25.5 43.5 نورپورتھل
27.5 44.5 ڈی جی خان
26.5 43.5 ساہیوال
26.8 44.2 ملتان (ائیرپورٹ)
27.5 44.7 بہاولنگر
27.7 45.2 بہاولپور (شہر)
26.7 41.4 خانپور (رحیم یار خان)
ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
صادق آباد
کم سے کم زیادہ سے زیا صوبہ خیبر پختونخواہ
24.5 40.5 پشاور (ائیرپورٹ)
22.8 40.5 پشاور (گالف کلب)
21.1 38.5 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
25.5 42.5 ڈی آئی خان (شہر)
25.0 42.5 بنّوں
14.0 33.6 ایبٹ آباد (کاکول)
نتھیا گلی
17.6 36.5 بالاکوٹ
15.0 36.0 سیدو شریف (مینگورہ)
12.3 34.0 چترال
16.8 33.7 دروش
11.0 32.0 دیر
11.0 31.5 پاراچنار
8.5 25.5 کالام
12.0 22.0 مالم جبّہ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
11 34 گلگت
10.5 27.5 گوپس
9.5 26.4 سکردو
7.5 23.5 استور
بابوسر
17 37.2 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
18.8 37.5 مظفّرآباد (شہر)
17 37 گڑھی دوپٹّہ
20.9 37.8 کوٹلی
12 30 راولاکوٹ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ بلوچستان
15.5 35.5 کوئٹہ (سمنگلی)
19.5 35.0 کوئٹہ (بریوری)
13.0 32.0 قلّات
20.5 39.0 بارکھان
18.5 39.0 خضدار
22.5 42.5 پنجگور
30.5 47.0 سبّی
27.0 43.0 بیلا (لسبیلہ)
20.5 44.5 دالبندین
22.5 45.5 نوکنڈی
26.0 37.0 گوادر
27.0 36.0 پسنی
27.0 33.0 اورماڑا
27.0 35.0 جیوانی
27.5 47.0 تربت
18.5 36.5 ژوب
7.3 26.8 زیارت

 

About amnausmani

Check Also

5 جون 2026: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی میں کمی; سبّی اور تربت گرم ترین مقامات میں سرفہرست

گزشتہ روز ہونے والی بارشوں اور آندھی کے بعد ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے