Home / بارش پر رپورٹ / 28 اپریل 2026 :  ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں کے جھکڑ 85 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ ہوئے ۔ 

28 اپریل 2026 :  ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں کے جھکڑ 85 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ ہوئے ۔ 

موسمی نظام کے زیرِ اثر ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور کہیں کہیں آندھی کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔ مختلف شہروں میں ہلکی سے معتدل بارش جبکہ بعض مقامات پر صرف بوندا باندی  ریکارڈ کی گئی۔جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

ہمارے مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز کے مطابق مریدکے میں سب سے زیادہ 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں 10 ملی میٹر اور کرک (ایگریکلچر آفس) میں 9 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ہوا کی رفتار کے لحاظ سے بلال فارمز (رحیم یار خان) میں جھکڑ 67 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچے، جبکہ نوشکی میں 46 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ریکارڈ کی گئی

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ریکارڈ کی گئی، جہاں ڈیرہ غازی خان شہر (21 ملی میٹر)، گوجرانوالہ (18 ملی میٹر) اور بہاولپور ایئرپورٹ (12 ملی میٹر) نمایاں رہے۔ اسی طرح میانوالی میں (8 ملی میٹر)، ملتان، راجن پور، بھکر، تونسہ شریف،  چوٹی زیریں، ضلع مظفر گڑھ میں بارش ہوئی ادھرنصیر آباد ضلع بلوچستان میں آسمانی بجلی درختوں پر گری، جمرود میں شدید آندھی سے بجلی کے کھمبے  گر گئے جس سےگاڑیوں کو نقصان پہنچا، جعفر آباد ، ڈیرہ مراد جمالی، و میانوالی میں مٹی کا طوفان آیا۔ 

خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زیادہ تر ہلکی بارش یا بوندا باندی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سندھ میں جیکب آباد (5 ملی میٹر)، سکھر (3 ملی میٹر) اور بلوچستان میں بارکھان  (4 ملی میٹر)  بارش کے ساتھ قابلِ ذکر رہے۔

محکمہ موسمیات نے تیز آندھی   پشاور میں ریکارڈ کی جس کی رفتار 85 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملتان شہر میں 56 کلومیٹر فی گھنٹہ، ملتان ایئرپورٹ پر 46 کلومیٹر فی گھنٹہ اور لاہور ایئرپورٹ پر 44 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ ریکارڈ ہوئے۔
ملک میں کہاں کتنی بارش ہوئی ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
9 ایگریکلچر آفس، کرک
1 لاہور (کینٹ)
7 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
نوشکی
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
2 تلہ گنگ
21 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
10 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
1 بہاولنگر
12 بہاولپور ائرپورٹ
5 بہاولپور شہر
3 بھکر
4 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
21 ڈیرہ غازی خان شہر
TR فیصل آباد
18 گوجرنوالا
2 گجرات
1 جہلم
TR جوہر آباد
TR کامرہ ائر بیس
2 کروڑ(لیہ)
TR خانیوال
TR خانپور
7 کوٹ ادو
TR لاہور ہوائی اڈہ
2 لاہور شہر
1 منڈی بہاؤالدین
1 منگلا
8 میانوالی
6 ملتان ائر پورٹ
8 ملتان شہر
6 ناروال
TR اوکاڑہ
1 رحیم یار خان
9 راجن پور
TR راولپنڈی چکلالہ
TR سرگودھا شہر
TR شور کوٹ
TR سیالکوٹ کینٹ
5 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 گڑھی دوپٹہ
TR گلگت
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
TR بنوں
1 دروش
TR کوہاٹ ائر بیس
3 پاڑاچنار
TR پشاور ہوائی اڈہ
TR پشاور شہر
TR رسالپور
بارش کی مقدار (mm) سندھ
5 جیکب آباد
TR روہڑی
3 سکھر
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
4 بارکھان
TR دالبندین
TR کوئٹہ سمنگلی
TR کوئٹہ شیخ ماندہ
2 زیارت

 

About amnausmani

Check Also

25 اپریل 2025 : مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر ملک میں بارشیں، مختلف علاقوں میں گرج چمک اور چند مقامات پر ژالہ باری و تیز ہوائیں ، سب سے زیادہ بارش 19 ملی میٹر ریکارڈ

پیشگوئی کے مطابق  ایک کمزور مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے بالائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے