Home / بارش پر رپورٹ / 8 اپریل 2026 : ملک بھر میں طوفانی بارشیں ، مہمند میں 151 ملی میٹر بارش، بسالی ،راولپنڈی میں 71 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی، فصلیں اور شہری نطام متاثر، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ

8 اپریل 2026 : ملک بھر میں طوفانی بارشیں ، مہمند میں 151 ملی میٹر بارش، بسالی ،راولپنڈی میں 71 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی، فصلیں اور شہری نطام متاثر، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ

حالیہ طاقتور موسمی نظام کے زیرِ اثر ملک کے مختلف حصوں میں نمایاں بارش ریکارڈ کی گئی، جس کی تفصیلات مقامی رین گیجز، پمقامی و علاقائی موسمی اسٹییشنز  اور دیگر ذرائع سے موصول ہوئیں۔ خاص طور پر شمالی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کی شدت زیادہ رہی، جہاں متعدد علاقوں میں 50 ملی میٹر سے زائد بارش نوٹ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کے علاقے پرتہ کلی میں 151 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جو اس سلسلے کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔ بارش کی وجہ سے مقامی ندی نالے بپھر گئے، سیلابی ریلوں نے نطام زندگی کو کو بری طرح متاثر کیا۔ ضلع مامد گٹ میں 96 ملی میٹر جبکہ اٹک اور اس کے گردونواح، خصوصاً پنڈی گھیب کے علاقوں میں 80 ملی میٹر سے زائد بارش رپورٹ ہوئی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی 50 سے 75 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی،

مسلسل بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا اور نکاسی آب کے مسائل سامنے آئے، جس سے شہری زندگی متاثر ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی دیکھنے میں آئی، جس نے زرعی شعبے کو خاص طور پر متاثر کیا۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع، جن میں تونسہ، صادق آباد، ملتان، بھکر اور لیہ شامل ہیں، شدید ژالہ باری کی لپیٹ میں آئے، جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور چنیوٹ کے بعض علاقوں میں بھی اولے پڑے، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے باعث گندم، مکئی، جَو اور تربوز ، آم کے باغات سمیت دیگر پھلوں کے باغات بھی متاثر ہوئے۔ کئی علاقوں میں سولر پینلز اور فائبر کی چھتیں بھی متاثر ہوئیں، جو اس موسمی نظام کی شدت کا واضح ثبوت ہے۔

ہمارے مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز و رین گیجز پر پچھلے 24 گھنٹوں میں ریکارڈکی گئی بارش کی مقدار  اور ہواؤں کی رفتار ذیل کی فہرست سے جانئیے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
51 راولپنڈی: ویسٹریج 1
51.0 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
50 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
54 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
54 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
39 50 گلشن آباد، راولپنڈی
41 49 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
71 55 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
59 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
39 34 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
63 53 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
45 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
53 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
62 مرید، چکوال
50 65 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
37 ایگریکلچر آفس، کرک
53 151 پرتہ کلی , مہمند
33.0 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
11 لاہور (کینٹ)
26 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
51 مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب)
71 9 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
9 رحیم یار خان ( شہر )
66 ڈھنڈاو (مردان)
61 70 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
65 جاتی (سجاول)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
50 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
46 سوان گارڈن (اسلام آباد)
43 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
75 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
49 آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد
46 تلہ گنگ
45.7 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
75.5 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
40 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
75 سرکہ، حضرو، ضلع اٹک
62 کسران، پنڈی گھیب، اٹک
58 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

طاقتور گرج چمک کے طوفان کوہ سیلمان کے پہاڑوں پر تشکیل پائے ، بعد ازاں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کی جانب بڑھا۔ گرج چمک کے اس شدید نطام کی وجہ سے آسمانی بجلی گرنے کےکئی واقعات رونما ہوئے۔ جس سے انسانی جانوں کے ساتھ املاک کے نقصان کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔تیز ہواؤں اور  آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ موسلا دھار بارش نے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی کو متاثر کیا۔

خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں گلیات کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ یہاں کئی مکانات یا تو مکمل طور پر تباہ ہو گئے یا ان میں دراڑیں پڑ گئیں، جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے سڑکیں بھی متاثر ہوئیں اور آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

دریائے کابل میں نچلے درجے کا سیلاب کی صورتحال دیکھی گئی، جبکہ ندی نالے اور چھوٹے دریا بھی بھرنے کے قریب پہنچ گئے۔ نشیبی اور ڈاؤن اسٹریم علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی علاقوں میں عارضی سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی۔

دوسری جانب بالائی پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔ لواری ٹنل ، بابو سر پاس پر برفباری ہوئی ، ضلع مانسہرہ میں  ناران اور ملحقہ علاقوں میں پانی کے چشمے جم گئے، جو اس سلسلے کی غیر معمولی نوعیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صورتحال اپریل کے مہینے میں غیر متوقع سمجھی جا رہی ہے۔جس سے درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

 جنوبی پنجاب میں ہونے والی ژالہ باری  ایک غیر معمولی یا تاریخی واقعہ ہے، جہاں تیز ہواؤں اور بڑے سائز کے اولوں نے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ محکمہ موسمیات نے سب سے زیادہ تیز ہوائیں ملتان اور سیالکوٹ ائرپورٹ پر 56 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ کیں۔جبکہ منڈی بہاوالدین میں بھی 37 کلو میٹر فی  گھنٹہ کی ہوا چلی۔

مجموعی طور پر یہ موسمی نظام بارش، ژالہ باری، تیز ہواؤں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کا ایک پیچیدہ امتزاج ثابت ہوا، جس نے نہ صرف شہری  بلکہ زرعی معیشت اور پہاڑی علاقوں کی زندگی کو بھی بری طرح متاثر کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق انکی رصد گاہوں پر 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
87 اٹک
2 بہاولنگر
14 بھکر
48 چکوال (بھون)
1 ڈیرہ غازی خان شہر
12 فیصل آباد
35 گوجرنوالا
24 گجرات
26 حافظ آباد
35 اسلام آباد شہر
57 اسلام آباد ہوائی اڈہ
36 اسلام آباد گولڑہ
38 اسلام آباد سید پور
10 جھنگ
36 جہلم
26 جوہر آباد
54 کامرہ ائر بیس
5 کروڑ(لیہ)
1 قصور
9 خانیوال
7 خانپور
28 کوٹ ادو
17 لاہور ہوائی اڈہ
26 لاہور شہر
26 منڈی بہاؤالدین
40 منگلا
8 ملتان ائر پورٹ
17 ملتان شہر
33 مری
30 ناروال
28 نور پور تھل
8 اوکاڑہ
TR رحیم یار خان
47 راولپنڈی چکلالہ
44 راولپنڈی کچہری
37 راولپنڈی پیرودھائی
37 راولپنڈی گوالمنڈی
41 راولپنڈی نیو کٹاریاں
32 راولپنڈی شمس آباد
7 ساہیوال
18 سرگودھا ائر بیس
18 سرگودھا شہر
8 شور کوٹ
16 شیخوپورہ
33 سیالکوٹ کینٹ
30 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
9 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
15 برارکوٹ
24 برنا لہ
28 دہولی
19 گڑھی دوپٹہ
42 کوٹلی
28 مظفر آباد ہوائی اڈہ
30 مظفر آباد شہر
50 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
35 باچا خان ہوائی اڈہ
9 بالاکوٹ
2 بنوں
51 چیراٹ
10 چترال
10 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
18 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
44 اپردیر
21 دروش
28 کاکول
11 کالام
22 کوہاٹ ائر بیس
49 لوئر دیر
73 مالم جبہ
96 مامد گٹ
23 میر کھانی
6 پاراچنار
3 پتن
39 پشاور ہوائی اڈہ
38 پشاور شہر
59 رسالپور
34 سیدو شریف
48 تخت بھائی
17 وارسک ڈیم
بارش کی مقدار (mm) سندھ
3 جیکب آباد
تصاویر، سوشل میڈیا و ویدر بسٹر گروپ

About amnausmani

Check Also

19 اپریل 2026 : تربت 40 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام، مختلف شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

آج ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں واضح اضافہ ہوا اور کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے