Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 11 جنوری 2026 : منفی 14 ڈگری کے ساتھ سکردو ملک کا سرد ترین مقام ، تھرپاکر میں بھی کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔ درست ترین درجہ حرارت جانئیے

11 جنوری 2026 : منفی 14 ڈگری کے ساتھ سکردو ملک کا سرد ترین مقام ، تھرپاکر میں بھی کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔ درست ترین درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر میں خون جما دینے والی شدید سردی کی لہر بدستور

جاری ہے،  سندھ کی ساحلی پٹی سے لے کر گلگت بلتستان

تک رات کے درجۂ حرارت میں 3 سے 6 ڈگری

سینٹی گریڈ تک نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ بلوچستان

کے بیشتر شمال مغربی اضلاع میں کم سے کم درجۂ حرارت

نقطۂ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا ، جس کے باعث ان علاقوں

میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

بلوچستان میں قلات منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ

صوبے کا سرد ترین مقام رہا، جبکہ سندھ میں مٹھی اور چھور

میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع بھی شدید دھند اور یخ بستہ سردی

کی لپیٹ میں ہیں، جہاں چکوال میں منفی 4، اسلام آباد

ایئرپورٹ پر منفی 2 اور مری میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ

 ریکارڈ ہوا۔

خیبر پختونخوا میں پارا چنار منفی 8.5 اور کالام منفی 8 ڈگری

سینٹی گریڈ کے ساتھ انتہائی سرد مقامات  رہے۔ اسی

طرح گلگت بلتستان اور کشمیر میں سردی کی شدت

عروج پر رہی، جہاں اسکردو منفی 13.5، بابوسر منفی 13

اور استور منفی 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک

کے سرد ترین مقامات رہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے درست

ترین  درجۂ حرارت کی مکمل تفصیل ذیل میں دی گئی

فہرست میں دیکھی جا سکتی ہے۔

اتوار 11 جنوری 2026 
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ سندھ
24.6 5.9 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
24.0 8.0 کراچی (شارع فیصل)
24.5 10.5 کراچی (ماڑی پور)
18.5 3.7 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
19.0 5.4 حیدرآباد (شہر)
19.0 3.5 ٹنڈو جام
19.5 2.5 میرپور خاص
16.5 1.5 نوابشاہ
15.5 2.0 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
10.8 1.5 سکّھر (ائیرپورٹ)
10.5 2.0 روہڑی
10.0 2.0 جیکب آباد
12.0 1.5 لاڑکانہ
13.5 1.0 موئنجو دڑو
12.0 1.0 دادو
20.5 4.0 بدین
21.5 4.5 ٹھٹّھہ
23.0 -1.0 چھور (عمرکوٹ)
22.5 -1.0 مٹّھی (تھرپارکر)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم وفاقی دارالحکومت
19.0 -1.0 اسلام آباد (شہر)
18.4 -2.0 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
17.0 -1.1 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ پنجاب
19.5 0.5 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
19.0 4.3 راولپنڈی (ویسٹریج)
17.0 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
17.5 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
10.4 -1.0 مری
15.5 -4.0 چکوال (بھون)
17.0 -0.5 اٹک
پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
9.0 2.8 سیالکوٹ (شہر)
9.0 3.6 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
12.3 1.0 جہلم
12.5 2.0 لاہور (ائیرپورٹ)
12.5 2.8 لاہور (شہر)
11.5 0.7 گوجرانوالہ
10.2 0.5 منڈی بہاؤالدّین
10.2 1.3 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
10.5 0.0 جھنگ
12.5 0.0 سرگودھا (ائیربیس)
15.0 -1.3 جوہرآباد
15.0 -0.5 نورپورتھل
12.6 1.6 ڈی جی خان
9.7 -0.8 ساہیوال
11.3 0.6 ملتان (ائیرپورٹ)
12.5 2.4 بہاولنگر
10.5 1.3 بہاولپور (شہر)
11.5 1.1 خانپور (رحیم یار خان)
11.0 2.0 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
صادق آباد
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ خیبر پختونخواہ
18.0 2.0 پشاور (ائیرپورٹ)
18.2 -0.6 پشاور (گالف کلب)
17.0 3.0 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
12.5 -1.0 ڈی آئی خان (شہر)
17.0 -1.0 بنّوں
15.5 -4.5 ایبٹ آباد (کاکول)
17.5 -2.5 بالاکوٹ
17.0 -2.5 سیدو شریف (مینگورہ)
10.3 1.4 چترال
9.0 -2.0 دروش
14.0 -5.5 دیر
12.2 -8.5 پاراچنار
11.5 -8.0 کالام
7.5 0.5 مالم جبّہ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
8.5 -7.5 گلگت
1 -11 گوپس
2 -13.6 سکردو
1.5 -12.5 استور
2.0 -13.0 بابوسر
15.4 -2.4 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
15.5 -0.3 مظفّرآباد (شہر)
16.5 -3 گڑھی دوپٹّہ
19.1 -0.9 کوٹلی
14 -5.5 راولاکوٹ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ بلوچستان
10.5 -4.5 کوئٹہ (سمنگلی)
11.0 -2.0 کوئٹہ (بریوری)
8.0 -7.0 قلّات
17.5 -3.0 بارکھان
17.5 -2.5 خضدار
20.0 0.5 پنجگور
16.0 2.0 سبّی
27.5 5.0 بیلا (لسبیلہ)
17.5 0.0 دالبندین
19.5 4.0 نوکنڈی
21.5 14.0 گوادر
22.5 11.0 پسنی
23.5 13.0 اورماڑا
22.5 12.5 جیوانی
24.0 11.0 تربت
13.5 -5.0 ژوب
5.5 -4.5 زیارت

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے