Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / سکردو منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ ملک میں سرد ترین مقام رہا۔ سردی کی لہر برقرار! اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانیں

سکردو منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ ملک میں سرد ترین مقام رہا۔ سردی کی لہر برقرار! اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانیں

ملک بھر میں زبردست  سردی جاری۔ کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں

منفی 14.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہنزہ منفی 12.5 جبکہ بگروٹ میں کم

سے کم درجہ حرارت منفی 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ خطّّہٰ پوٹھوہار میں تلاگنگ اور

چکوال انتہائی سرد مقامات رہے جہاں تلاگنگ میں کم سے کم درجہ حرارت

منفی 5، جبکہ چکوال میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد شہر

میں 0، ائیرپورٹ منفی 0.6، پشاور منفی 0.7 جبکہ راولپنڈی میں 1.5 ڈگری

سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا

حیران کُن طور پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں گہری دھند کیساتھ

ہی درجہ حرارت نقطہ انجماد یا اس سے کم گر گیا! لیّہ منفی 1.5، ڈی جی  خان

منفی 1، کوٹ ادّو منفی 0.8، ڈی آئی خان منفی 0.5 جبکہ بنّوں میں کم سے کم

درجہ  حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ تر میدانی  علاقوں میں

دھند کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں ریکارڈ کئے

گئے جیسا کہ ڈی آئی خان 5.5، لیّہ 6.2، کوٹ ادّو 7.8، اور ملتان 8.5

ڈگری سینٹی گریڈ، جو کہ معمول سے 15 سے 17 ڈگری کم اور جنوری کے

تاریخی سرد ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈ کے آس پاس یا اس

سے بھی کم ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

سندھ کے بھی بالائی اور وسطی علاقوں میں غیر معمولی، شدید دھند چھائی رہی

جہاں درجہ حرارت معمول سے 10 سے 12 ڈگری کم رہے۔ زیادہ سے زیادہ 

درجہ حرارت جیکب آباد اور موئنجو دڑو میں محض 9 جبکہ لاڑکانہ میں 9.5 ڈگری

سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پڈعیدن میں 12 جبکہ نوابشاہ میں بھی زیادہ سے زیادہ

درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رہا۔

اپنے شہر کے درست درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) درج ذیل فہرست

میں جانیں:

ہفتہ 10 جنوری 2026 
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ سندھ
24.4 7.0 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
24.0 8.5 کراچی (شارع فیصل)
24.5 10.0 کراچی (ماڑی پور)
17.5 5.5 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
18.0 6.7 حیدرآباد (شہر)
18.0 4.0 ٹنڈو جام
19.0 3.5 میرپور خاص
13.5 3.0 نوابشاہ
12.0 3.5 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
11.5 3.0 سکّھر (ائیرپورٹ)
11.5 4.0 روہڑی
9.0 4.0 جیکب آباد
9.5 3.5 لاڑکانہ
9.0 3.0 موئنجو دڑو
12.0 3.5 دادو
19.5 6.0 بدین
20.5 7.0 ٹھٹّھہ
22.0 2.0 چھور (عمرکوٹ)
21.5 1.5 مٹّھی (تھرپارکر)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم وفاقی دارالحکومت
17.0 0.0 اسلام آباد (شہر)
16.4 -0.6 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
17.2 -0.4 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ پنجاب
17.5 1.5 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
17.8 4.0 راولپنڈی (ویسٹریج)
16.5 -0.5 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
Not reported Not reported چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
7.4 -2.7 مری
14.5 -4.0 چکوال (بھون)
16.0 0.0 اٹک
Not reported Not reported پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
13.0 2.8 سیالکوٹ (شہر)
13.0 2.8 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
15.3 0.3 جہلم
12.2 2.2 لاہور (ائیرپورٹ)
11.5 3.0 لاہور (شہر)
9.5 1.3 گوجرانوالہ
9.5 0.5 منڈی بہاؤالدّین
8.0 1.0 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
9.0 1.5 جھنگ
10.0 1.0 سرگودھا (ائیربیس)
8.0 0.5 جوہرآباد
8.5 1.5 نورپورتھل
11.0 -1.0 ڈی جی خان
8.8 1.7 ساہیوال
8.5 0.5 ملتان (ائیرپورٹ)
8.2 2.6 بہاولنگر
7.2 1.0 بہاولپور (شہر)
9.2 1.8 خانپور (رحیم یار خان)
12.5 3.0 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
Not reported Not reported صادق آباد
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ خیبر پختونخواہ
18.0 1.0 پشاور (ائیرپورٹ)
18.5 -0.7 پشاور (گالف کلب)
17.0 1.5 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
5.5 -0.5 ڈی آئی خان (شہر)
16.0 -2.0 بنّوں
13.5 -4.7 ایبٹ آباد (کاکول)
16.0 -2.5 بالاکوٹ
15.0 -3.5 سیدو شریف (مینگورہ)
10.0 0.9 چترال
10.2 -3.5 دروش
14.0 -6.0 دیر
12.0 -9.0 پاراچنار
9.0 -8.5 کالام
6.0 -2.5 مالم جبّہ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
9.0 -8.5 گلگت
2.0 -11.5 گوپس
1.4 -14.7 سکردو
1.5 -13 استور
Not reported Not reported بابوسر
14.6 -2.8 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
15.0 -1.8 مظفّرآباد (شہر)
14.7 -3 گڑھی دوپٹّہ
17.4 -0.7 کوٹلی
10.0 -6 راولاکوٹ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ بلوچستان
11.0 -5.1 کوئٹہ (سمنگلی)
11.0 -2.5 کوئٹہ (بریوری)
9.0 -8.0 قلّات
15.5 -3.5 بارکھان
17.5 -3.5 خضدار
19.5 -2.0 پنجگور
16.0 1.0 سبّی
25.5 5.5 بیلا (لسبیلہ)
20.0 -2.5 دالبندین
19.5 0.0 نوکنڈی
23.5 10.0 گوادر
23.5 10.0 پسنی
23.5 10.0 اورماڑا
23.0 9.0 جیوانی
25.5 8.0 تربت
12.0 -6.0 ژوب
7.0 -11.2 زیارت

About Taha Amerjee

Check Also

20 اپریل 2026 : گرمی کی شدت میں اضافہ، سندھ کے جنوبی علاقوں میں درجۂ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا، اپنے شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے