Home / بارش پر رپورٹ / 1 جنوری 2026 : مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر ملک بھر میں بارش، شمالی علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

1 جنوری 2026 : مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر ملک بھر میں بارش، شمالی علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کے اس سلسلے کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے معتدل جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ گلیات سمیت ملک کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں اچھی برفباری بھی دیکھنے میں آئی، جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقے چھور میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ خیبر پختونخوا میں اپر دیر میں 28 اور لوئر دیر میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیدپور کے مقام پر 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ مری میں 12 ملی میٹر بارش کے ساتھ 4 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔

اس مغربی سلسلے کے تحت ہونے والی بارش جہاں فصلوں اور جانداروں کی صحت کے لیے مفید ثابت ہو گی ، وہیں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ نئے سال کی آمد کے موقع پر ہونے والی برفباری کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد نے گلیات، کالام، چترال، کمراٹ اور وادیٔ نیلم جیسی برف سے ڈھکی حسین وادیوں کا رخ کیا۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز کے مطابق سب سے زیادہ بارش پرتہ کلی،  ضلع مہمند میں 30 ملی میٹر ،  اسلام آباد کے علاقے سواں گارڈن میں 26 ملی میٹر اور غوری ٹاؤن میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ بارش گلبہار اسکیم میں 24 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

ہمارے موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مکمل تفصیل ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
15 راولپنڈی: ویسٹریج 1
10 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
21 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
17 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
16 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
17 گلشن آباد، راولپنڈی
15 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
10 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
12 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
20 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
12 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
30 پرتہ کلی , مہمند
3 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
TR سیالکوٹ (چٹی شیخان)
TR لاہور (کینٹ)
4 ڈھنڈاو (مردان)
3 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
9 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
7 ماڈل ٹاؤن، واہ
5 چوا خالصہ، کلر سیداں
24 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
26 سواں گارڈن ، اسلام آباد
25 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
7 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
13 سیکڑ I-14 (اسلام آباد)
4 تلہ گنگ
3.5 سرکہ، حضرو، ضلع اٹک
10 ڈسٹرک ڈائریکٹر ایگریکلچر آفس (کرک)

 محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش اور برفباری  کی مقدار نیچے دی گئی فہرست میں دیکھی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
2 اٹک
1 بہاولنگر
1 بہاولپور ائرپورٹ
1 بہاولپور شہر
3 بھکر
4 چکوال (بھون)
1 ڈیرہ غازی خان شہر
3 فیصل آباد
1 حافظ آباد
18 اسلام آباد شہر
12 اسلام آباد ہوائی اڈہ
10 اسلام آباد گولڑہ
21 اسلام آباد سید پور
5 جھنگ
1 جہلم
4 جوہر آباد
5 کامرہ ائر بیس
TR کروڑ(لیہ)
TR خانیوال
TR کوٹ ادو
TR لاہور ہوائی اڈہ
2 منڈی بہاؤالدین
2 منگلا
6 میانوالی
1 ملتان ائر پورٹ
4 ملتان شہر
12 مری
3 ناروال
6 نور پور تھل
1 اوکاڑہ
2 راجن پور
15 راولپنڈی چکلالہ
12 راولپنڈی کچہری
11 راولپنڈی پیرودھائی
14 راولپنڈی گوالمنڈی
17 راولپنڈی نیو کٹاریاں
18 راولپنڈی شمس آباد
8 ساہیوال
2 سرگودھا ائر بیس
2 شور کوٹ
1 سیالکوٹ کینٹ
1 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
4 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 استور
5 بندی عباس پور
TR برنا لہ
TR بونجی
14 گڑھی دوپٹہ
TR گلگت
12 ہرمان
1 کوٹلی
4 مظفر آباد ہوائی اڈہ
5 مظفر آباد شہر
5 راولا کوٹ
TR سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
14 باچا خان ہوائی اڈہ
20 بالاکوٹ
2 بنوں
25 چیراٹ
13 چترال
TR ڈیرہ اسمعیل خان شہر
1 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
28 اپردیر
19 دروش
22 کاکول
8 کالام
9 کوہاٹ ائر بیس
2 لنڈی کوتل
27 لوئر دیر
14 مالم جبہ
17 مردان
25 میر کھانی
13 پتن
11 پشاور ہوائی اڈہ
15 پشاور شہر
19 رسالپور
9 سیدو شریف
بارش کی مقدار (mm) سندھ
6 بدین
34 چھور
3 دادو
6 حیدر آباد ہوائی اڈہ
13 حیدر آباد شہر
5 جیکب آباد
1.2 کراچی ہوائی اڈہ
8 خیر پور
6 لاڑکانہ
4 میر پور خاص
TR مٹھی
10 موئنجوداڑو
3 پڈعیدن
32 روہڑی
TR سکرنڈ
24 سکھر
11 ٹنڈوجام
TR ٹھٹھہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
1 بارکھان
1 قلات
7 کوئٹہ سمنگلی
4 کوئٹہ شاہ ماندہ
5 ژوب
برفباری (انچ) شہر/ علاقہ
4 مری
0.5 استور
4 کالام
7 مالم جبہ
2 زیارت

 

About amnausmani

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے