موسمِ سرما 2025-26 کی پیشگوئی: ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے کم جبکہ بارشیں معمول کے مطابق متوقع۔
جدید ترین موسمیاتی ماڈل ECM کی مدد سے موسم کا حال نے موسمِ سرما (دسمبر 2025 سے فروری 2026) کی طویل عرصے پر مبنی پیشگوئی تیّار کی ہے۔

موجودہ صورتحال: 4 نومبر کو متاثّر کرنے والی طاقتور مغربی ہواوں کے باعث ملک کے زیادہ تر علاقوں میں اوسطاً درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کی کمی ہوئی۔ اکتوبر اور نومبر میں بارش اور برف باری کی مقدار معمول کے مطابق رہی۔
دسمبر، جنوری اور فروری میں متوقع موسمی صورتحال:
⦿ دسمبر اور جنوری میں سردی کی شدّت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ دسمبر میں بارشیں بھی معمول سے کم ہونے کی توقع ہے۔ دسمبر کے تیسرے یا چوتھے ہفتے کے داروں مغربی ہواؤں کے 1 یا 2 سلسلے اثر انداز کر سکتے ہیں، جن کے نتیجے میں پاکستان کے شمالی
اور مغربی علاقوں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

⦿ جنوری میں خیبر پختونخواہ، پنجاب اور بلوچستان کے زیادہ تر مغربی اور شمالی حصّوں میں معمول سے زیادہ بارشیں اور برفباری متوقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بالخصوص شمالی خیبر پختونخواہ کے پہاڑی مقامات اور گلگت بلتستان کے مغربی علاقوں میں معمول سے کافی
زیادہ بارشیں اور برفباری متوقع ہے۔ تاہم موسم کا حال کے تجزئے کے مطابق سندھ اور جنوبی پنجاب میں بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

⦿ فروری میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں مجموعی طور پر معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا کم بارشیں اور برفباری متوقع ہے۔ چونکہ یہ پیشگوئی طویل عرصے پر مبنی ہے، لہٰذا اس میں تبدیلی ممکن ہے۔
⦿ طویل عرصے پر مبنی عالمی پیشگوئی: NOAA کے مطابق شمالی نصف کرّہ میں رواں موسمِ سرما میں جھکاؤ لا نینا کی جانب رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوری تا مارچ 2026 تک 61 فیصد امکانات ہیں کہ یہ غیر جانبدار سمت میں منتقل ہو جاۓ گا۔
پاکستان کیلئے یہ اچھی خبر ہے کیونکہ 2026 کے پہلے 3 مہینوں میں خشک سالی کے امکانات کم ہیں۔

⦿ ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں ہر ہفتے تقریباً 1 سے 2 مغربی ہواؤں کے سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں۔ رواں موسمِ سرما میں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے،
جبکہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری تک کم رہنے کی توقع ہے۔
⦿ دسمبر اور جنوری میں سموگ کا امکان ہے، بالخصوص پنجاب کے میدانی علاقوں بشمول لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور اور ملتان کے علاقوں میں، جہاں دسمبر کے وسط تک خشک موسم ہوا کی کم رفتار اور نمی میں اضافے کے باعث سموگ کی شدّت اور دورانیئے میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

مضّرِ صحت ہوا کا معیار زیادہ تر بڑے شہروں بشمول پشاور میں مسئلہ رہ سکتا ہے۔ حسّاس افراد سے گزارش ہے کہ ماسکس لازمی پہنیں اور گھروں میں ممکن ہو تو ایئر پیورفائرز کا استعمال کریں تاکہ گھروں کے اندر آلودہ مواد اکٹّھا نہ ہو۔
⦿ رواں موسمِ سرما ملک کے زیادہ تر علاقوں میں ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے کم رہنے کی توقع ہے جبکہ اوسطاً ہواؤں کی رفتار بھی زیادہ تر علاقوں میں معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔
⦾ ہمارے فیس بک پیج کو لائک اور فالو کریں اور ہر قسم کی موسمی معلومات حاصل کریں۔ اردو میں پیشگوئی کیلئے ہماری ویب سائٹ لازمی وزٹ کریں۔ لنک کمنٹس میں ملاحظہ فرمائیں۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال