Home / بارش پر رپورٹ / 19 ستمبر 2025 : پنجاب ، خیبر پختونخوا اور جنوبی کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ،کرک میں چند مقامات پر شدید ژالہ باری ،صوابی میں 101 کلو میٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ ریکارڈ

19 ستمبر 2025 : پنجاب ، خیبر پختونخوا اور جنوبی کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ،کرک میں چند مقامات پر شدید ژالہ باری ،صوابی میں 101 کلو میٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ ریکارڈ

پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کے ایک سلسلے نے ملک کے وسطی اور مغربی حصوں کو متاثر کیا ، جس سے  کرک ، مہمند، صوابی، پارا چنار ، ہنگو، دیر، بنوں،  میرپور، کوہاٹ، لکی مروت،ڈیرہ اسمعیل خان ،میانوالی،  تلاگنگ،  چکوال،  اٹک،  راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور،  گوجرنوالہ،  لیہ اور بھکر میں  تیز سے موسلادھار بارش کے ساتھ شدید گرج چمک کے طوفان رپورٹ ہوئے۔ صوابی ، کرک ، ڈیرہ اسمعیل خان اور خطہ پوٹھوہار میں  تیز آندھی  بھی رپورٹ ہوئی۔ سب سے زیادہ طوفانی ہواؤں کے جھکڑ صوابی میں شیخ جانہ، رازڑ کے مقام پر موجود ہمارے موسمی اسٹیشن پر ریکارڈ ہوئے،  جہاں 101 کلو میٹر  فی گھنٹہ کی شدید آندھی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ خانپور ڈیم پر  56 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں ریکارڈ کی گئیں۔

کرک کی مختلف تحصیلوں ، خاص کر  بانڈہ داود شاہ اور  بہادر خیل میں  تیز  ہواؤں کے ساتھ شدید  ژالہ باری  سے سورج مکھی اور مکئی کی کھڑی فصلوں کر شدید نقصان پہنچا۔اسی طرح اسلام آباد کے نواحی علاقے کرپا  میں بھی شدید ژالہ باری ہوئی، جبکہ بعض مقامات پر تیز   ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔  

ہماری رین گیج پر سب سے زیادہ بارش گلبہار سکیم راولپنڈی میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ چک بیلی میں 21 ملی میٹر بارش کے ساتھ  52 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔

ہماری رین گیجز اور علاقائی موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار و ہوا کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
40-SSW NR راولپنڈی: ویسٹریج 1
48 5 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
40-NE NR سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
1 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
48-NNE TR بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
2 گلشن آباد، راولپنڈی
41-NW 3 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
NR بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
52-ESE 21 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
40-NNE 3 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
39-W 1 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
42-NW NR مرید، چکوال
42-WNW 22 پرتہ کلی , مہمند
45- NR میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
TR لاہور (کینٹ)
41-SW NR بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
1 ڈھنڈاو (مردان)
101-NNW 11 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
56-NW 11 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
11 ایبٹ آباد ، نواں شہر
40 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
23 سواں گارڈن ، اسلام آباد
21 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
4 تلہ گنگ
24 ڈسٹرک ڈائریکٹر ایگریکلچر آفس (کرک)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں دی گئی فہرست سے دیکھئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
1 چکوال (بھون)
5 گوجرنوالا
7 کروڑ(لیہ)
TR لاہور ہوائی اڈہ
10 لاہور شہر
5 منگلا
1 مری
TR راولپنڈی چکلالہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
TR چلاس
TR گلگت
4 مظفر آباد ہوائی اڈہ
5 مظفر آباد شہر
3 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
4 بالاکوٹ
2 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
TR ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
3 اپردیر
2 کاکول
4 کالام
4 لوئر دیر
9 مالم جبہ
15 پتن
TR پشاور شہر
3 سیدو شریف

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے