Home / بارش پر رپورٹ / 3 ستمبر 2025 : سیلاب زدہ علاقوں میں کئی گھنٹوں جاری رہنے والی بارش سے عوام کی مشکلات میں اضافہ، سیالکوٹ چٹی شیخاں میں 185 ملی میٹر بارش ریکارڈ

3 ستمبر 2025 : سیلاب زدہ علاقوں میں کئی گھنٹوں جاری رہنے والی بارش سے عوام کی مشکلات میں اضافہ، سیالکوٹ چٹی شیخاں میں 185 ملی میٹر بارش ریکارڈ

ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب زدہ علاقوں جن میں سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد، جلال پور جٹاں ،گوجرنوالا ،گجرات، قصور، شکر گڑھ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لاہور کے علاقے شامل ہیں،  ان میں کہیں تیز  تو  کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ بعض مقامات پر بغیر کسی وقفے کے صبح تک جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ ہوائی اڈے پر  101 ملی میٹر  ریکارڈ ہوئی،  جبکہ جلال پورجٹاں ضلع گجرات میں موجود نجی موسمی اسٹیشن پر 24 گھنٹوں کے دوران 200 ملی میٹر سے زائد،  وزیر آباد میں 190 ملی میٹر ،منگوال ضلع گجرات میں 150 ملی میٹر سے زائد  بارش ریکارڈ کی کئی۔

سیالکوٹ میں چٹی شیخاں کے مقام پر موجود ہمارے موسمی اسٹیشن پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 185 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی ، جبکہ کوٹلی لوہاراں سمیت سیالکوٹ کی مختلف تحصلوں میں جاری بارشوں نے سیلاب سے متاثر لوگوں کی مشکلات کو بڑھا دیا ۔ اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی ، مری،  ایبٹ آباد سمیت گلیات میں ہونے والی روزانہ بارشوں کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

علاوہ ازیں ملک  پنجاب میں دریاؤں میں بدستور سیلابی صورتحال برقرار ہے ۔ کئی دیہات زیر آب ہیں، لوگوں کے مال مویشی ،گھر بارش سب سیلابی پانی سے متاثر ہو ئے، اور لاکھوں  ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بڑے  پیمانے پرنقصان پہنچا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہمارے موسمی اسٹیشنز  اور رین گیجز  پر اور محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
1 راولپنڈی: ویسٹریج 1
TR بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
1 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
2 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
1 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
29 سمبریال ، سیالکوٹ
135 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
4 لاہور (کینٹ)
9 جوہر ٹاون (لاہور)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
8 ایبٹ آباد ، نواں شہر
2.5 سواں گارڈن ، اسلام آباد
3 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
5 سیکڑ I-14 (اسلام آباد)
9 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
40 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
26 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
TR فیصل آباد
59 گوجرنوالا
48 گجرات
2 حافظ آباد
TR اسلام آباد شہر
TR قصور
14 لاہور ہوائی اڈہ
6 لاہور شہر
4 منڈی بہاؤالدین
12 مری
41 ناروال
TR اوکاڑہ
4 راولپنڈی چکلالہ
5 راولپنڈی کچہری
20 راولپنڈی پیرودھائی
2 شیخوپورہ
86 سیالکوٹ کینٹ
101 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
6 بندی عباس پور
13 برنا لہ
35 چھاتر کلاس
TR چلاس
11 دہولی
3 گڑھی دوپٹہ
5 کوٹلی
9 راولا کوٹ
4 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
2 بالاکوٹ
20 کاکول
6 خار باجوڑ
13 مالم جبہ
TR پشاور ہوائی اڈہ

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے