Home / بارش پر رپورٹ / 1 ستمبر 2025 : کشمیر ، خیبرپختونخوا اور شمالی پنجاب میں ہلکی بارش اور مغربی ہواؤں سے موسم خوشگوار

1 ستمبر 2025 : کشمیر ، خیبرپختونخوا اور شمالی پنجاب میں ہلکی بارش اور مغربی ہواؤں سے موسم خوشگوار

پیشگوئی کے مطابق مون سون کی بارشوں کا ایک نیا سلسلہ کشمیر اور شمالی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارش برسانے کا باعث بن رہا ہے۔ جس کو مغرب سے آنے والی ہواؤں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ گزشتہ روز لاہور، سیالکوٹ، گوجرنوالہ گجرات اور پنجاب کے دیگر علاقوں سمیت کشمیر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔  رات کو مغربی ہواؤں نے زور پکڑا تو خیبر پختونخوا میں بھی اچھی بارش دیکھنے کو ملی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کشمیر کے علاقے بندی عباس پور 32 ملی میٹر  ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر صبح 8 بجے تک ریکارڈ  گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
TR بہاولپور ائرپورٹ
19 گوجرنوالا
5 گجرات
TR اسلام آباد شہر
1 اسلام آباد گولڑہ
8 اسلام آباد سید پور
TR جوہر آباد
12 قصور
12 خانیوال
11 لاہور ہوائی اڈہ
9 لاہور شہر
TR منڈی بہاؤالدین
11 مری
5 ناروال
TR راولپنڈی چکلالہ
TR ساہیوال
1 شیخوپورہ
4 سیالکوٹ کینٹ
1 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
32 بندی عباس پور
8 چلاس
27 دہولی
24 گڑھی دوپٹہ
8 کوٹلی
7 مظفر آباد ہوائی اڈہ
11 مظفر آباد شہر
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
TR باچا خان ہوائی اڈہ
25 بالاکوٹ
2 کاکول
1 کالام
24 مالم جبہ
TR پشاور ہوائی اڈہ
26 سیدو شریف

About amnausmani

Check Also

19 جولائی 2026 : ہفتہ وار #پیشگوئی (اگلے 7 دن): شمال مشرقی پنجاب میں 2 ہفتے کی تاخیر کیساتھ مون سون کا باقاعدہ آغاز متوقع۔

موسمیاتی ماڈل ای سی ایم اور آئیکون پاکستان کے بالائی نصف حصّے میں مون سون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے